Express News:
2025-08-14@05:18:42 GMT

سندھ اسمبلی نے بجٹ کی منظوری دے دی

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

کراچی:

سندھ اسمبلی نے فنانس بل کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فنانس بل پیش کیا گیا، اراکین نے اسے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے فنانس بل کی منظوری پر ایوان کو مبارک باد پیش کی۔

فنانس بل میں پارلیمنٹ و اسمبلی، بلدیاتی نمائندے، جج ٹریبیونل اراکین کی سرکاری خدمات کو سیل ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور اسپیشل اکنامک زون کو سروسز ٹیکس پر چھوٹ دے دی گئی۔ نجی رہائشی اسکیموں میں 10 ہزار مربع فٹ پر مکان بنانے پر ٹیکس چھوٹ ہوگی۔

بل کے مطابق پانچ لاکھ روپے مالیت کی ہیلتھ  اور لائف انشورنس پر ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا، سرکار سے منظور شدہ یونیورسٹیوں کالجز کی تعلیمی تحقیق پر بھی ٹیکس نہیں دینا پڑے گا، حج اور عمرہ ٹریول آپریٹرز بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے، اسٹیٹ بینک، سکیورٹی ایکسچیبنج کمیشن، کمپی ٹیشن کمیشن کی خدمات پر بھی ٹیکس نہیں ہوگا، سکیورٹی سروسز میں گاڑی ٹریکرز، سکیورٹی کیمرے، الارمنگ سسٹم پر 19.

5 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

فنانس بل کے مطابق انٹرنیٹ، ٹیلی فون سروسز، وائی فائی اور براڈ بینڈ کنکشن پر 19.5 فیصد ہوگا، گاڑیوں کے لین دین کرنے والوں پر 3 فیصد ٹیکس ہوگا، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، فارم ہاؤسز کی آن لائن ادائیگی اور مشروبات پر 8 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، کیب سروسز پر 5 فیصد، رینٹل کار سروس اور مال بردار گاڑیوں کو 8 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، سرکاری عمارتوں کی تعمیر پر 5 فیصد اور عام تعمیرات پر 8 فیصد ہوگا، اسلحہ بردار اور سکیورٹی گارڈز رکھنے پر 8 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، رئیل اسٹیٹ سروسز پر 8 فیصد ، فارن ایکسچینج سروسز پر 3 فیصد ٹیکس ہوگا۔

کال سینٹرز اور ہیلپ لائن سروسز پر 3 فیصد ٹیکس ہوگا، کوچنگ اور ٹریننگ مراکز کو بھی 3 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، 5 لاکھ روپے سالانہ فیس حاصل کرنے والے اسکول اور کالجز کو بھی 3 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، سندھ ہاری کارڈ سے 8ارب روپے جاری ہوں گے، بڑے کاشتکار کو 80 فیصد سبسڈی ملے گی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے فنانس بل منظوری کے بعد ایوان سے خطاب کیا ور بجٹ کی منظوری کی مبارک باد پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں یہاں پر اپوزیشن کے سو فیصد ممبران نے بجٹ بحث میں حصہ لیا، سندھ ہمیشہ سے اوور انکلوژو صوبہ رہا ہے، اس ایوان میں بھی چاروں زبانیں بولنے والے ممبران موجود ہیں، ہمیں صوبے سے محبت ہے، اس دھرتی سے پیار کرنا چاہیے، ہمیں پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ایک اور بجٹ سندھ اسمبلی نے پاس کیا ہے، قیادت، کابینہ اور اسمبلی ممبرز کا شکرگزار ہوں کہ سب نے حصہ لیا، بلڈوزر نہیں ہوتا لیکن جہاں اکثریت ہوتی وہ بجٹ پاس کروالیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہوگی کہ آئندہ بجٹ میں کٹوتی کی تحاریک کو ڈجٹیلائیز کیا جائے، دوہزار دس سے میرے پاس فنانس کا محکمہ ہے، محکمہ فنانس کے اسٹاف کے لیے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بونس کا اعلان کرتا ہوں، اسمبلی کے اسٹاف کو بھی بونس ملے گا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا سندھ اسمبلی کی منظوری پر 8 فیصد

پڑھیں:

آج بانی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ ہوئی تو کل پھر سے بائیکاٹ ہوگا: اسد قیصر

---فائل فوٹو 

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریکِ انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ آج بانی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ ہوئی تو کل پھر سے بائیکاٹ ہوگا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہماری بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، آج ہم نے ون ایجنڈے پر اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے، کل اسمبلی اجلاس اسمبلی سے باہر ہوگا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں جشن آزادی کے موقع پر حقیقی آزادی جشن منائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ اعظم کے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی بل منظور، فورسز کو 3 ماہ کیلئے مشکوک شخص کی گرفتاری کا اختیار
  • بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش
  • انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ہنگامی بنیادوں پر ترامیم کا فیصلہ، بل کی منظوری ایجنڈے میں شامل 
  • شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں، قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا
  • بیوی کو گھر سے نکالنے پر جیل اور جرمانہ ہوگا، قومی اسمبلی میں نیا بل پیش
  • سندھ ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کا رواں مالی سال کا بجٹ منظور، ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے پراتفاق
  • بانی سے جیل میں ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں احتجاج
  • آج بانی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ ہوئی تو کل پھر سے بائیکاٹ ہوگا: اسد قیصر
  • امریکا میں بھارتی باسمتی چاول پر بھاری ٹیکس عائد، پاکستانی برآمدات کو فائدہ پہنچنے کا امکان
  • ’’ٹرمپ آپ کا ابا ہوگا‘‘پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل ڈاکٹر فضہ خان کا پروگرام چھوڑ کر چلے گئے