Jang News:
2025-11-09@01:12:30 GMT

معیشت درست سمت میں گامزن ہے: محمد اورنگزیب

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

معیشت درست سمت میں گامزن ہے: محمد اورنگزیب

---فائل فوٹو 

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، رواں مالی سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی 8.8 فیصد تھی جو 30 جون تک 10.4 فیصد ہو جائے گی۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات جاری ہیں جن کا مقصد شفافیت لانا، ٹیکس چوری اور کرپشن کا خاتمہ ہے۔

وفاقی اخراجات پر اپوزیشن لیڈر کی تنقید کے جواب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی اخراجات میں ماضی کی نسبت 2 فیصد کمی کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت جو بھی دے رہی ہے قرض لے کر دے رہی ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اس وقت پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں وزیراعظم اسمبلی آنے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرتے تھے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی ایک ٹریلین روپے ہے، صوبوں کو ملا لیا جائے تو کل رقم تقریباً 4 ٹریلین بنتی ہے، اگر شفاف طریقے سے ترجیحی بنیادوں پر منصوبوں پر کام کیا جائے تو یہ رقم کافی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب

پڑھیں:

لاہور میں اے کیو آئی 235 سے 138 پر آگیا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور:

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کا اے کیو آئی 235 سے کم ہو کر 138 پر آگیا ہے اور حکومت آلودگی کے تدارک کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ نگرانی اور پیشگی نظام کی رپورٹ کے مطابق لاہور کا اے کیوآئی 235 سے 138 پر آگیا، اللہ کا شکر ہے نومبر کے مہینے میں  اے کیو آئی میں بہت بہتری آئی ہے حالانکہ پچھلے برسوں میں نومبر میں  اے کیو آئی خطرناک حد تک بڑھ جایا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اےکیو آئی میں خرابی کی وجہ ہوا کی رفتا، رخ اور ماحولیاتی پریشرز ہیں جو گاہے بگاہے،  اے کیو آئی کو متاثر کرتے ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ مقامی سطح پر ہم خود اپنی آلودگی پر قابو پا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ماحول دوست پالیسیاں اورانسداد اسموگ ملٹی سیکٹورل اقدامات کی وجہ سے  اے کیو آئی میں دن بدن بہتری ہو رہی ہے جبکہ اے پی اے تمام اداروں کے اشتراک سے مقامی سطح پر آلودگی کی مکمل نگرانی اور تدارک کے لیے 24 گھنٹے مصروف عمل ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہوا 8کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی طرف چل رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ فضائی آلودگی کے خاتمے کی مہم میں حکومت کاساتھ دیتے رہیں  اور ماحول کو بچانے کےلیے ہر قسم کے دھوئیں سے اجتناب کرتے رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ماحولیاتی بہتری ممکن نہیں ہر شہری کو اپنی ذمہ داری پوری کرتا رہے، پھیپڑوں، سانس، دل اور حساس طبیعت کے مالک افراد گھروں سے باہر نکلنے میں حتیاط کریں، ماسک کا استعمال کریں، ہرقسم کے دھویں سے اجتناب اور دھوئیں کی 1373 پر رپورٹ کریں۔

سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات تیز کر دیے ہیں، حکومت کی جانب سے پانی کے چھڑکاؤ، اسموگ گنز کا استعمال اور آلودگی پھیلانے والے ذرائع کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ، ای پی اے اور متعلقہ اداروں کو فوری فیلڈ ایکشن کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اخراج اور دھواں چھوڑنے والے یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، حکومت پنجاب شہریوں کے صاف ماحول کے لیے ہر ممکن قدم کر رہی ہے، حکومت شہریوں کے صحت مند اور محفوظ ماحول کے لیے ہر ممکن قدم کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کابینہ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا،وفاقی وزیر قانون
  • اتحادیوں کے ساتھ میثاق جمہوریت میں مجوزہ آئینی عدالت پر اتفاق ہوا ہے، اعظم نذیر تارڑ
  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • لاہور میں اے کیو آئی 235 سے 138 پر آگیا ہے، مریم اورنگزیب
  • حکومتی اخراجات میں کمی
  • اتحادی جماعتوں نے 27ویں ترمیم میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، وفاقی وزیر
  • موبائل فونز سے پی ٹی اے ٹیکس ختم کیا جائے، علی قاسم گیلانی نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو خط لکھ دیا
  • مسلح افواج کو سپورٹ کرنے کےلیے سرکاری اخراجات میں کمی ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
  • افراط زر بڑھا، افواج کو سپورٹ کرنے کیلئے سرکاری اخراجات میں کمی ناگزیر: وزیر خزانہ