جہاں بل دیا جائے گا وہاں بجلی فراہم کی جائے گی(وفاقی وزیر توانائی)
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
حکومت بجلی نہیں خریدے گی، آئی پی پیز سے 3500 ارب روپے واپس لیے، اویس لغاری
پی ٹی آئی نے ساڑھے17ہزار میگاواٹ بجلی خریدنے کا فیصلہ کیا تھا،قومی اسمبلی میںاظہار خیال
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ جہاں بل دیا جائے گا وہاں بجلی فراہم کی جائے گی لیکن حکومت بجلی نہیں خریدے گی۔قومی اسمبلی اجلاس میں اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز سے 3500 ارب روپے واپس لیے، پی ٹی آئی نے ساڑھے17ہزار میگاواٹ بجلی خریدنے کا فیصلہ کیا تھا ہم 10ہزار میگاواٹ بجلی کا فیصلہ واپس لیا۔اویس لغاری نے بتایا کہ حکومتی اقدامات سے سرکولر ڈیٹ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گا، 110 ارب روپے اوور بلنگ عوام کو واپس دیے اور ایک سال میں 300 ارب روپے کا بوجھ کم کیا۔بجلی بلوں پر وزارت توانائی کو اضافی سرچارج عائد کرنے کی فنانس بل میں منظوری دی گئی۔سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس میں سرچارج پر وزارت توانائی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا اسوقت زیادہ سے زیادہ 3 روپے 23 روپے تک سرچارج عائد ہے اور کم سے کم سرچارج 2 روپے 83 پیسے تک عائد ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ سرچارج عائد کرنے کیلئے کیپ کو ختم کر رہے ہیں جس سے مزید سرچارج عائد ہو گا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سرچارج عائد اویس لغاری ارب روپے
پڑھیں:
حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے 3 مرحلوں میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا، وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال میں 10 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، آخری مرحلے میں ایک ادارے کی نجکاری کے لیے تین سے پانچ سال کا عرصہ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پی آئی اے، روزویلٹ ہوٹل، اور زرعی ترقیاتی بینک جیسے اہم اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں آئیسکو سمیت تین ڈسکوز کی بھی نجکاری کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اور چار ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی، آخری مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔
Post Views: 3