Express News:
2025-06-25@03:30:22 GMT

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ڈیڑھ روپے کمی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ڈیڑھ روپے کمی کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرانک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کی کمی منظوری کی گئی ہے۔

نیپرا نے ڈسکوز کے ملٹی ائیرٹیرف کی درخواستوں پر فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ جس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

نیپرا نے ڈیڑھ روپے کمی کر کے اوسط بنیادی ٹیرف 34 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز کی۔ اس سے پہلے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر تھا۔

وفاقی حکومت سبسڈی کے فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بنیادی ٹیرف ڈیڑھ روپے

پڑھیں:

جہاں بل دیا جائے گا وہاں بجلی فراہم کی جائے گی(وفاقی وزیر توانائی)

حکومت بجلی نہیں خریدے گی، آئی پی پیز سے 3500 ارب روپے واپس لیے، اویس لغاری
پی ٹی آئی نے ساڑھے17ہزار میگاواٹ بجلی خریدنے کا فیصلہ کیا تھا،قومی اسمبلی میںاظہار خیال

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ جہاں بل دیا جائے گا وہاں بجلی فراہم کی جائے گی لیکن حکومت بجلی نہیں خریدے گی۔قومی اسمبلی اجلاس میں اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز سے 3500 ارب روپے واپس لیے، پی ٹی آئی نے ساڑھے17ہزار میگاواٹ بجلی خریدنے کا فیصلہ کیا تھا ہم 10ہزار میگاواٹ بجلی کا فیصلہ واپس لیا۔اویس لغاری نے بتایا کہ حکومتی اقدامات سے سرکولر ڈیٹ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گا، 110 ارب روپے اوور بلنگ عوام کو واپس دیے اور ایک سال میں 300 ارب روپے کا بوجھ کم کیا۔بجلی بلوں پر وزارت توانائی کو اضافی سرچارج عائد کرنے کی فنانس بل میں منظوری دی گئی۔سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس میں سرچارج پر وزارت توانائی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا اسوقت زیادہ سے زیادہ 3 روپے 23 روپے تک سرچارج عائد ہے اور کم سے کم سرچارج 2 روپے 83 پیسے تک عائد ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ سرچارج عائد کرنے کیلئے کیپ کو ختم کر رہے ہیں جس سے مزید سرچارج عائد ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • جہاں بل دیا جائے گا وہاں بجلی فراہم کی جائے گی(وفاقی وزیر توانائی)
  • بجلی صارفین پر بلوں کی مد میں8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی: کھربوں روپے مالیت کے 136 مطالبات زر منظور
  • بجلی صارفین پر بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
  • آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی قیمت خریداری سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ جاری
  • نیپرا نےآئندہ مالی سال کیلئے پاور پرچیز پرائس کا فیصلہ جاری کردیا
  • کے الیکٹرک کی 4.69 روپے ریلیف کی درخواست ایک ہفتے کیلیے مؤخر
  • کراچی کے شہریوں کے لیے ریلیف، کے الیکٹرک کی بجلی سستی ہونے کا امکان
  • کراچی کے لیے بجلی سستی کرنے کی درخواست، نیپرا میں سماعت کل ہوگی