آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی قیمت خریداری سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی قیمت خریداری سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے نیپرا نے آئندہ مالی سال کے لیے نیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس میں ایک روپے 2 پیسے فی یونٹ کی کمی تجویز کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوادیا.
(جاری ہے)
26 کے لیے نیشنل اوسط پاورپرچیزپرائس25 روپے 98 پیسے فی یونٹ مقررکردی ہے جب کہ رواں مالی سال نیپرا نے نیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس 27 روپے فی یونٹ مقرر کر رکھی ہے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی خریداری کی مد میں 3 ہزار 342 ارب روپے سے زائد کی رقم مقرر کی گئی ہے، نیپرا نے رواں مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس کا تخمینہ 3 ہزار534 ارب روپے رکھا تھا.
کے الیکڑک کے سوا آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس26 روپے 34 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، رواں مالی سال کے الیکٹرک کے سوا پاور پرچیز پرائس27 روپے 35 پیسے فی یونٹ مقرر ہے، نیپرا نے فیصلہ یکساں ٹیرف کی درخواست کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے. ادھر ماہرین نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق حکومتی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک ہاتھ سے چند پیسوں کا ریلیف دیتی ہے تو دوسرے ہاتھ سے کئی روپے کا مزیدبوجھ صارفین پر ڈال دیتی ہے انہوں نے کہا کہ اس کی مثال پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ ہے جو صارفین کی وجہ سے نہیں بلکہ حکومتوں اور متعلقہ اداروں کی نااہلیوں اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے 500ارب روپے کے قریب پہنچا حکومت نے اس کا بوجھ ساڑھے تین روپے فی یونٹ کے حساب سے صارفین پر ڈال دیا. انہو ں نے کہا کہ بجلی ‘گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ضروریات زندگی کی ہرچیزکی قیمتوں پر اثرڈالتا ہے ورکنگ کلاس ان پالیسیوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہے جبکہ غربت کی شرح میں مسلسل اضافہ حکومتی پالیسیوں کی ناکامیوں کو ظاہر کرتا ہے ‘انہوں نے ورلڈ بنک کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے تین سال میں غربت کی شرح19فیصد سے بڑھ کر44فیصد تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو انتہائی خطرناک ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مالی سال کے لیے آئندہ مالی سال پیسے فی یونٹ فی یونٹ مقرر پاور پرچیز نیپرا نے
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے اچھی خبر، بجلی مزید سستی
اسلام آباد:نیشنل الیکٹر ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.89روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نیپرا کے فیصلے کے مطابق سی ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے اور یہ کمی اپریل تا جون2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں منظورکی گئی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے-الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔
نیپرا نے بتایا کہ بجلی صارفین کو کمی کا55 ارب87 کروڑ40 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا جبکہ اس کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی اور نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 4 اگست کوسماعت کی تھی۔