نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 26-2025 کے لیے پاور پرچیز پرائس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے تحت آنیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس میں ایک روپے دو پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق نیپرا نے 26-2025 کے لیے نیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ مقرر کردی۔

کے الیکڑک کے سوا آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس 26 روپے 34 پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئی جب کہ رواں مالی سال کے الیکٹرک کے سوا پاور پر چیز پرائس 27 روپے 35 پیسے فی یونٹ مقرر ہے۔

نیپرا نے فیصلہ یکساں ٹیرف کی درخواست کے لئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاور پرچیز پرائس پیسے فی یونٹ

پڑھیں:

کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ  کے ساتھ مل کر 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

یہ اقدام سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے۔

ایس سی سی پی کے مطابق یہ اقدام سرمایہ کاروں میں آگاہی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس کا مقصد پاکستان کی نئی نسل میں بچت اور سرمایہ کاری کا رجحان پیدا کرنا، کم عمر افراد کو کیپٹل مار کیٹ میں جلد شامل کرنا، مالی نظم و ضبط سکھانا اور باضابطہ سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی دینا ہے۔

ان گائیڈ لائنز میں قدرتی یا عدالت کی طرف سے مقرر کردہ سرپرستوں کے ذریعے کیپٹل مارکیٹس میں کم عمر افراد کے اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے کا واضح طریقہ، طریقہ کار اور شرائط و ضوابط بتائے گئے ہیں۔ یہ نظام آسان رسائی کے ساتھ ساتھ قواعد کی پابندی اور کام کے تحفظ کو بھی یقینی بناتا ہے۔

مزید یہ کہ ان گائیڈ لائنز میں 18 سال کی عمر پوری ہونے پر اکاؤنٹ کو عام ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے، جس میں سرمایہ کی منتقلی پر لاگو ٹیکس کے اثرات بھی شامل ہیں۔

یہ گائیڈ لائنز سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانے اور مالی طور پر باخبر نئی نسل تیار کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہیں۔ تفصیلی ہدایات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے 22.98 روپے فی یونٹ کا نیا پیکیج تجویز
  • SECP،کم عمر افراد کیلئے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری
  • کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری
  • سندھ حکومت جامعات کو درپیش مالی بحران سے نکالنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اسماعیل راہو
  • بجلی کی قیمت میں 45 پیسے اضافے کا امکان
  • تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
  • 3 ماہ کے لیے بجلی 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر جواب طلب
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی
  • کراچی صارفین کے بجلی بلوں پر فیول سرچارج ناقابل قبول، فیصلہ واپس لیا جائے، کاٹی