ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس پرای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا، جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔
(جاری ہے)
ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے، یہ منصوبہ پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس کے لیے ایک محفوظ، قابلِ توسیع اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل فراہم کرے گا۔ کنسلٹنٹس معاہدے کے مطابق تسلی بخش کام کر رہے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
’دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گئے‘: نور زمان ورلڈ گیمز اسکواش فائنل سے دستبردار، سلور میڈل حاصل
پاکستان کے نور زمان نے ورلڈ گیمز 2025 کے اسکواش ایونٹ کے فائنل سے ناسازی طبع کے باعث دستبردار ہوگئے۔ تاہم وہ ملک کے لیے چین سے چاندی کا تمغہ لانے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکواش میں پاکستان کی بتدریج واپسی، حمزہ خان گولڈن اوپن چیمپیئن شپ جیت گئے
نور زمان چینگدو شہر میں جاری ورلڈ گیمز میں اسکواش پلیٹ ایونٹ کےفائنل میں بیماری کی وجہ سے رنر اپ رہے۔ فائنل میں نور زمان کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے وین نائیکرک سے تھا۔
مزید پڑھیے: ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان نے 7 میڈلز جیت لیے، وزیراعظم کا کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین
بخار میں مبتلا نور زمان اپنی پوری توانائی سے شرکت نہ کر سکے اور پہلے 2 سیٹ ہارنے کے بعد تیسرے سیٹ میں دستبردار ہو گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکواش کھلاڑی نور زمان نور زمان ورلڈ گیمز 2025