— فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ  امریکا اپنی طاقت سے اسرائیل کے ذریعے رجیم تبدیل کرواتا ہے۔ 

لطیف کھوسہ نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کی ریاست کو ان لوگوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام کو حقوق سے محروم کر دیا ہے، پارلیمنٹ کو بے وقعت کر کے رکھ دیا ہے، کوئی قانون نہیں ہے کوئی آئین نہیں ہے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے اسے تسلیم نہیں کیا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیے مریم نواز کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے: لطیف کھوسہ

اُنہوں نے کہا کہ طاقت کے بل بوتے پر 26 ویں ترمیم کی گئی وہ بھی سب کے سامنے ہے، عدالتیں بھی آزادی سے فیصلےنہیں کر پا رہیں، ہم جب کہتے تھے کہ رجیم چینج وہاں (امریکا) سے ہوا ہے تو ہمارا مذاق اڑاتے تھے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف کیسز میں کچھ نہیں، سننے کو کوئی تیار نہیں، اسمبلی میں بھی مار کٹائی ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے بغیر بجٹ میں معنی خیز شمولیت نہیں ہوسکتی اور نہ ہی کوئی اور فیصلہ عمران خان کی شراکت کے بغیر ہوسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: لطیف کھوسہ کہا کہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

—فائل فوٹو

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد اس بارے میں کیے گئے سیاسی تجزیوں کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ 

پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اس بار بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے، آغاز بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہو گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی: سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی زرداری اور وزیراعظم شہباز کو ہٹانے کی بات بڑی افواہ، طارق فضل

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر صدر آصف علی زرداری کو ہٹا کر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صدر بنانے کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔

جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو نشانہ بنانے والی مہم کے پیچھےکون ہے ہم جانتے ہیں، یہ بھی جانتے ہیں ایسا کیوں کیا جا رہا ہے اور اس کا فائدہ کسے پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ نہ تو صدر کے استعفے کی کوئی بات ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی سوچ موجود ہے، نہ ایسی کوئی بات ہےکہ آرمی چیف صدارت کا منصب سنبھالنے کے خواہشمند ہیں۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے بھی صدر زرداری کے خلاف قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں، ان کے خلاف قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں، قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں ہے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے ،عرفان صدیقی
  • جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور میں اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان
  • بھارت نے پاکستان کیخلاف اسرائیلی اسلحہ استعمال کیا؛ نیتن یاہو کا بڑا اعتراف
  • کسی قوم کی اصل طاقت اس کے عوام کے درمیان اتحاد میں پوشیدہ ہوتی ہے؛ احسن اقبال
  • ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ مہم سے 10 لاکھ سے زائد صارفین مستفید
  • اپنی چھت اپنا گھر اسکیم میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خبر
  • پاکستان کی ریاست صہیونی ریاست کو تسلیم کرنا چاہتی ہے،، ذوالفقار بھٹو جونیئر
  • اسرائیل اپنی طاقت کھو چکا ہے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پراسرار فائرنگ، 45 سالہ شخص زخمی