اسلام آباد:

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پالیسی اقدامات تیار ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی سے متعلق پانچویں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزارتوں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، اسٹیٹ بینک، سی ڈی اے اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی نے 30-2025 کی نئی انرجی وہیکل پالیسی کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سبسڈی اسکیم کے پہلے مرحلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پاکستان کے موسمی حالات کے تناظر میں بیٹری کی خصوصیات اور کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

ہارون اختر نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی پر وزارتِ صنعت نے صوبوں سے مشاورت کی اور عمل درآمد کے لیے تعاون جاری رہے گا، گرین ہاؤس گیسز کی کمی اور کاربن کریڈٹ کے لیے بین الاقوامی معیارات سے تجزیہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پالیسی اقدامات تیار ہیں اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم معاون خصوصی نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں نہ صرف درآمدی ایندھن پر انحصار کم کریں گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی بھی کم ہو گی، حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان کو گرین ٹرانسپورٹ نظام کی طرف لے جایا جائے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ نئی پالیسی کا مقصد ٹیکنالوجی، معیشت اور ماحولیات سے ہم آہنگ ترقی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: معاون خصوصی وزیراعظم کے ہارون اختر ماحول دوست نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پاکستان ‘ افغانستان  کے درمیان مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار: علی لاریجانی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی  لاریجانی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مسائل حل کیلئے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دونوں ممالک کا مشترکہ عزم ہے کہ خطے سے دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ کیا جائے۔ پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کیخلاف اقدامات کیلئے موثر میکنزم بنایا ہے۔ دہشتگردی خطے کے امن اور استحکام کیلئے بڑا  چینلج ہے۔ مشترکہ کوششیں خطے میں قیام امن کیلئے ضروری ہیں۔ دریں اثناء  ایران کے  سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے  کہا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کو اپنا سلام پیش کرتے ہیں۔ ایران مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کی حکومت، اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے   ایرانی مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی نے آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے  صہیونی رجیم کی ایران کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے  ایران کا دفاع کیا، جو پاکستانی عوام کی پختہ اور اصولی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفرااسٹرکچر پالیسی پر عملددرآمد شروع
  • الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر پالیسی پر عملدرآمد شروع
  • سندھ ایچ ای سی کے تحت نظام صحت کی بہتری، پائیدار پالیسی اقدامات پر دو روزہ کانفرنس
  • بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم
  • ایس آئی ایف سی کی مدد سے بلیو اکانومی سے فائدہ اٹھانے کی حکمتِ عملی تیار
  • پاکستان ‘ افغانستان  کے درمیان مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار: علی لاریجانی
  • پائیدار ٹرانسپورٹ ماحول دوست مستقبل کی بنیاد ہے‘گورنر
  • بیرونی سرمایہ کاری سے پہلے خود ملک میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی: ہارون اختر
  • پاکستان کی ترقی عورتوں کیلئے محفوظ ماحول سے مشروط ہے، خاتونِ اوّل آصفہ زرداری
  • پاکستان میں برآمدات کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کی قیادت میں اہم اصلاحاتی اقدامات