گلبرگ ٹاؤن کا 2 ارب 49 کروڑ روپے کا “گرین بجٹ” پیش، تعلیم، صحت اور ماحول کو ترجیح
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خبر:گلبرگ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ نے مالی سال 2025-26 کے لیے 2 ارب 49 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار روپے کا بجٹ پیش کر دیا ہے، جسے “گرین بجٹ” کا نام دیا گیا ہے، اس بجٹ میں ماحولیاتی بہتری، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کو ترجیح دی گئی ہے۔
گرین انیشیٹیوز کے تحت پارکس اور میدانوں کی بہتری کے لیے 15 کروڑ روپے اور رین واٹر ہارویسٹنگ کے لیے 2 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، ان منصوبوں کے تحت بارش اور وضو کا پانی محفوظ کر کے پارکوں کو سیراب اور زیر زمین پانی کو ری چارج کیا جائے گا۔
بجٹ میں تعلیم کے لیے 5 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، “تعلیم کارڈ” کا نیا منصوبہ متعارف کرایا جا رہا ہے جو فیڈرل بی ایریا کے ذہین طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا، حال ہی میں فیڈرل بی ایریا کے 200 ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
ٹاؤن کے سرکاری اسکولوں میں جدید کمپیوٹر لیبز قائم کی جائیں گی جبکہ اسکولوں کے انفراسٹرکچر میں بھی بہتری لائی جا رہی ہے۔
بجٹ میں 4 کروڑ روپے صحت کے شعبے کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جن سے دو ماڈل ہیلتھ کیئر یونٹس قائم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ہر یونین کونسل میں ایک ماڈل محلہ بنانے کا منصوبہ جاری ہے، جس کے تحت اب تک روشن باغ اور عزیزآباد میں دو ماڈل محلے مکمل ہو چکے ہیں، اوپن ایئر جم کے منصوبے کا بھی آغاز کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو صحت مند طرز زندگی کی طرف راغب کیا جا سکے۔
سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 26 کروڑ روپے جبکہ “روشن گلبرگ” منصوبے کے تحت 10 کروڑ روپے روشنی کے نظام کی بہتری کے لیے رکھے گئے ہیں۔
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ “یہ بجٹ شہریوں کی فلاح، جدید سہولیات اور پائیدار ترقی کو مدِنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کروڑ روپے گئے ہیں کے تحت کے لیے
پڑھیں:
نیب نے 6 ماہ میں 547 ارب 31 کروڑ روپے ریکور کرلیے
قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال پہلے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، اس عرصے میں مجموعی طور پر 547 ارب 31 کروڑ روپے ریکور کیے گئے۔
ترجمان نیب کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 532 ارب 33 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں وفاقی و صوبائی محکموں اور دیگر اداروں کے حوالے کی گئیں۔
ترجمان نیب کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکڑوں متاثرین چیک وصول کرنے نیب آفس پہنچے۔
دھوکہ دہی کے مقدمات میں 12,611 متاثرین کو لوٹی ہوئی رقوم واپس دلوائی گئیں۔
ترجمان کے مطابق نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 25 ارب روپے مالیت کی زمین بھی بازیاب کروالی ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں29 ارب روپے کی51 کینال قیمتی سرکاری اراضی واگزار کی گئی، ای الیون کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کر کے سی ڈی اے کے حوالے کی گئی۔
نیب کا کہنا ہے کہ 3 ارب روپےکی بازیات کروائی گئی رقم 17,214 متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔
نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ملی بھگت سے سرکاری خزانے سے اربوں روپے نکالے۔
اعلامیہ کے مطابق نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 25 ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کروائی۔
نیب لاہور نے ریکور شدہ 3.2 ارب روپے کی رقم 11,880 متاثرین میں تقسیم کی، نیب لاہور نے 9 .3 ارب روپے مالیت کی 8 جائیدادیں واگزار کروائیں، بازیاب کروائی گئی رقم 2,500 متاثرین کو دی جائے گی۔