اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، مشیر برائے جیل خانہ جات حکومت آزاد کشمیر سردار احمد صغیر، ایم ایل اے علی شان سونی اور سردار عمر تنویر پر مشتمل وفد نے کراچی میں ملاقات کی۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

صدر مملکت نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور ایم پی اے فریال تالپور،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سلیم مانڈوی والا، سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری محمد ریاض اور سردار ضیائ القمر ، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری اور ایم پی اے سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔ شرکا نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور قومی مفاہمت، اتحاد اور عوامی مسائل کے حل کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

 احمد منصور: سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ, ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے طلحہ محمود کا نام تجویز کردیا ۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے طلحہ محمود کا نام تجویز کردیا۔

سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ 

 کرکٹ کے نئے ستاروں کی تلاش , پی سی بی کا ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع

متعلقہ مضامین

  • لیاری کو بچایا جائے
  • علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قمر زمان قائرہ سے سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم ملاقات
  • سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
  • ’عوام خود کو ایکشن کمیٹی سے الگ کردیں‘، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر
  • اہم عہدے لے کر بھی حصہ دار نہیں ہم
  • معرکہ حق جلسہ: راولاکوٹ ’پاکستان اور پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
  • مئی میں پاک فوج نے بھارت کو جواب دیا تو اُسے امریکا کی منتیں کرنا پر گئیں: تنویر الیاس، عتیق احمد
  • بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ امن پر پیغام، اسرائیل و بھارت کی جارحیت روکنے کا مطالبہ
  • افواج پاکستان سے یکجہتی: راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ جوش و خروش کے ساتھ جاری