دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز، نادیہ خان کا یوٹرن
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان جو اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے بھارتی فلم ’سردار جی 3 ‘ کے ٹریلر پر تبصرہ کیا اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کی۔
نادیہ خان نے اپنے پروگرام میں کہا کہ کئی افواہوں، تنازعات اور ہانیہ عامر کو فلم سے نکالے جانے اور ری شوٹس کی باتوں کے باوجود ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم آخر کار ریلیز ہونے جا رہی ہے۔’کر لو جو کرنا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہدایتکار اور اداکار سب سکھ ہیں جو کسی سے نہیں ڈرتے۔ نادیہ خان نے مزید کہا کہ مجھے ان کی حکمت عملی بہت پسند آئی۔ وہ خاموش رہے، کسی قیاس آرائی کا جواب نہیں دیا، اور لوگوں کو یہ یقین کرنے دیا کہ ہانیہ کو نکال دیا گیا ہے۔ دلجیت دوسانجھ بھی اس پر خاموش رہے اور اب جب ٹریلر ریلیز ہوا ہے، تو ہر جگہ ہانیہ ہی ہانیہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت میں فلم پر پابندی لگانے کی آوازیں بھی اٹھ رہی ہیں، اور دلجیت دوسانجھ کو غدار کہا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نادیہ خان نے ہانیہ عامر پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ہانیہ عامر بھارت میں پی آر کے ذریعے فلمیں کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، ہانیہ کو بھارت میں محنت اور وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، انہیں پاکستان میں ہی رہ کر کام کرنا چاہیے جہاں انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور پاکستان میں ہی ان کے اصلی مداح موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں پاکستانی سپراسٹار ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔ سردار جی 3 صرف اوورسیز میں 27 جون کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ، ہانیہ عامر، ناصر چنیوٹی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز، دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ہانیہ عامر کی شمولیت سے مداح حیران
ہانیہ عامر کی ’سردار جی 3‘ میں شمولیت کے حوالے سے کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ہانیہ عامر کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔ اس کے بعد دلجیت دوسانجھ نے فلم کے حوالے سے پہلا پوسٹر شیئر کیا تو اس میں ہانیہ عامر کہیں نہیں تھیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم میں شمولیت سے متعلق قیاس آرائیوں پر دلجیت دوسانجھ نے بھی مکمل خاموشی اختیار کر رکھی تھی اور ہانیہ عامر نے بھی اس حوالے سے میڈیا پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا تاہم اب ’سردار جی 3‘ کا آفیشل ٹریلر سامنے آنے کے بعد تمام سوالوں کا جواب مل گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دلجیت دوسانجھ سردار جی 3 نادیہ خان ہانیہ عامر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ نادیہ خان ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ ہانیہ عامر کی ٹریلر ریلیز نادیہ خان گیا ہے
پڑھیں:
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان 7 روزہ دورے پر عراق روانہ ہو گئے
گورنر پنجاب پہلے نجف اشرف پہنچیں گے جہاں وہ شیرخدا، داماد رسول، حضرت علی المرتضیٰ علیہ سلام کے روضہ مبارک سمیت دیگر مقامات مقدسہ پر حاضری دیں گے۔ نجف سے پیدل کربلا جائیں گے، جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ ہائے مبارکہ پر حاضری دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان 7 روزہ دورے پر عراق روانہ ہو گئے۔ گورنر پنجاب اپنے دورہ کے دوران اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کے سلسلے میں نجف اشرف سے کربلا معلیٰ تک ہونیوالی تاریخی مشی میں حصہ لیں گے۔ گورنر پنجاب پہلے نجف اشرف پہنچیں گے جہاں وہ شیرخدا، داماد رسول، حضرت علی المرتضیٰ علیہ سلام کے روضہ مبارک سمیت دیگر مقامات مقدسہ پر حاضری دیں گے۔ نجف سے پیدل کربلا جائیں گے، جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ ہائے مبارکہ پر حاضری دیں گے۔