دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پنجابی بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران ہوگئے ہیں۔
پنجابی فلم "سردار جی 3” کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر وائٹ ہِل میوزک کے چینل سے جاری کیا گیا ہے۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ، ہانیہ عامر، ناصر چنیوٹی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے۔
ٹریلر میں ہانیہ عامر کے نمایاں مناظر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ پہلے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کا کردار فلم سے نکال دیا گیا ہے اور اسے دوبارہ شوٹ کیا گیا ہے۔ تاہم ہانیہ عامر نہ صرف فلم کا حصہ ہیں بلکہ انہیں ٹریلر میں خاطر خواہ اسکرین ٹائم دیا گیا ہے جس پر ان کے مداح بےحد خوش ہیں۔
مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم میں ہانیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا، "وہ لوگ کہاں ہیں جو کہتے تھے ہانیہ کو فلم سے نکال دیا گیا؟” ایک اور نے کہا، "ہانیہ نے ‘میرے ہمسفر’ سے غیر ملکی پنجابی سنیما تک اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔”
کامیڈی سے بھرپور یہ فلم کی 27 جون کو مختلف ممالک میں ریلیز ہوگی۔ کئی رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد نئی پابندیوں کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں کی جارہی تاہم اسے برطانیہ امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث بھارت میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے تاہم ہانیہ عامر پھر بھی ایک بھارتی پنجابی فلم میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر دیا گیا گیا ہے
پڑھیں:
’بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جاؤں گی‘، برطانوی ہائی کمشنر قومی ایئرلائن کی مداح!
کراچی:پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جائیں گی۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کر دی اور کہا کہ بہت جلد میں پی ائی اے کی پرواز سے براہ راست مانچسٹر جاوں گی۔
Come fly with me! Enjoyed my PIA flight from Karachi to Islamabad. The UK has lifted its air safety ban, a milestone reflecting the hard work of aviation experts in Pakistan and the UK to meet international safety standards. pic.twitter.com/2ZwJ5vUvxM
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) August 6, 2025جین میریٹ کو ہوابازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ لے گیا اور پی آئی اے کے کپتان نے انہیں بریفنگ دی۔
پی آئی اے کے سی ای او نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہواباز بنا کر کپتان کی کیپ پیش کی، برطانوی سفیر نے پی آئی اے کے لیےنیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہارکیا۔
سی ای او کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کو پروازوں کی بحالی میں انتھک کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔