ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر تنقید کرنے والوں کو دلجیت نے آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی متوقع فلم سردار جی 3 کا ٹریلرریلیز کر کے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
جہاں ایک طرف دلجیت کی فلم کی شوٹنگ اور میکنگ کی خبریں چھا گئی تھیں، وہیں اس ٹریلر نے بھارتی مداحوں میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا، خاص طور پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ کے حوالے سے۔
جیسے ہی فلم کا ٹریلر سامنے آیا، سوشل میڈیا پربھارتی مداحوں کے شدید ردعمل کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے بعد دلجیت نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دلجیت نے ایک انٹرویو کے دوران کہا، ”دنیا بھر میں جنگوں کی لپیٹ میں آئے ممالک کے درمیان، ہمیں قوموں کی حدود سے ماورا ہو کر ایک عالمی نقطہ نظر اپنانا چاہیے۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ”موسیقی وہ طاقت ہے جو قوموں کو متحد کرتی ہے اور میں اس کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔“
دلجیت نے یہ بھی واضح کیا کہ ”ہمیں سرحدوں سے آزاد ہو کر دنیا کی خوبصورتی کو دیکھنا چاہیے۔ یہ تمام سرحدیں ہماری دھرتی ماں کا حصہ ہیں، اور میں ان سے جڑا ہوا ہوں۔“
انہوں نے سیاست پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ “ میرے لیے میری زندگی کا ہر لمحہ قیمتی ہے جسے میں بھرپور طریقے سے جینا چاہتا ہوں۔ سیاست ایک الگ موضوع ہے اور میں نہیں چاہتا کہ بے وقت باتیں کر کے کسی غلطی کا شکار ہوں۔“
سردار جی 3 کا ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے کی دیر تھی کہ بھارتی صارفین ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر غصے سے آک بگولہ ہوگئے۔ یہی نہیں بھارتی فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (FWICE) نے تو دلجیت پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
فلم کے ٹریلر کی بات کی جائے تو اس میں دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کی دلکش اور نیچرل اداکاری کے ساتھ، ہانیہ عامر کی انٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
ہانیہ عامر کا پنجابی میں دیے گئے ڈائیلاگ اور دلجیت کے ساتھ ان کے رومانوی سین خاص طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ ایک صارف نے تو طنزیہ انداز میں کہا، ”ہانیہ نہیں نکلے گی فلم سے، چاہے فلم انڈیا سے نکل جائے۔“
واضح رہے کہ سردار جی 3، جو پنجابی فلم انڈسٹری کی ایک متوقع ہارر کامیڈی فلم ہے، 27 جون 2025 کو عالمی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم سردار جی فرنچائز کا تیسرا حصہ ہے، جسے امر ہنڈل نے ہدایت کاری دی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر دلجیت نے
پڑھیں:
ماہ ربیع الاول میں 50ویں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا شایانِ شان انعقاد کیا جائے گا، سردار محمد یوسف
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول میں 50ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد شایانِ شان اور بامقصد انداز میں کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کو اس سال سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے 50 ویں ایڈیشن کے انعقاد کی سعادت حاصل ہو رہی ہے، جو نئی نسل کو سیرت نبوی ﷺ اور اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
سردار محمد یوسف نے بتایا کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے رواں ہجری سال کو نبی کریم ﷺ کے 1500 ویں سالِ ولادت کے طور پر ’نبی الرحمہ‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ اسی مناسبت سے ملک بھر میں ’عشرۂ رحمت للعالمین‘ کے تحت تقریبات، سیرت و نعت محافل اور علمی نشستوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: کوشش کر رہے ہیں کہ رہ جانے والے عازمین کے لیے سعودی حکومت سے رعایت حاصل کریں، سردار محمد یوسف
انہوں نے کہا کہ 50 ویں سیرت کانفرنس کا مرکزی موضوع ’سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں، سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں‘ رکھا گیا ہے۔ اس موضوع پر تحریر کردہ مقالات اور سیرت و نعت پر لکھی گئی نمایاں کتب کے مصنفین کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے، جبکہ منتخب تحقیقی مقالات کو کتابی صورت دے کر نئی نسل اور پالیسی ساز اداروں تک پہنچایا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور سیرت نگاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی، اور اس قومی و بین الاقوامی نوعیت کی کانفرنس کو ایک بھرپور فکری، مذہبی اور علمی سرگرمی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ربیع الاول میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں ملک و بیرون ملک سے ممتاز مذہبی اسکالرز اور شخصیات شرکت کریں گی۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ساجد محمود چوہان سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
50ویں سیرت النبی ﷺ کانفرنس ربیع الاول سردار محمد یوسف وفاقی وزیر مذہبی امور