سردار جی 3 میں ہانیہ شامل، بھارت تلملا اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
بھارتی گلوگار دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم پر بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا، ایف ڈبلیو آئی سی ای نے فلم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا، فلم کے ٹریلر کو بھی یوٹیوب انڈیا پر بلاک کر دیا گیا۔
بھارت کے مشہور گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر نے جہاں شائقین کو تفریح کی نوید دی، وہیں فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی سے ایک نیا تنازع جنم لے چکا ہے۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فلم ورکرز یونین فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (FWICE) نے دلجیت دوسانجھ اور ان کے تمام آئندہ منصوبوں پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا ہے، اس کے ساتھ ہی فلم کے پروڈیوسرز پر بھی پابندی کی اپیل کی ہے۔
FWICE کے صدر بی این تیواڑی نے ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ دلجیت دوسانجھ نے ایک پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام کر کے بھارتی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور ساتھ ساتھ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کی توہین کی ہے، ایسے وقت میں جب ملک حساس حالات سے گزر رہا ہے، ان کا پاکستانی فنکار کو ترجیح دینا ان کی وفاداری پر سوال کھڑے کرتا ہے۔
فلم سردار جی 3 کی ٹیم نے بھارت میں ممکنہ مخالفت اور احتجاج کے خدشے کے پیش نظر فلم کو صرف اوورسیز میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلم کے ٹریلر کو بھی یوٹیوب انڈیا پر بلاک کر دیا گیا ہے، یعنی بھارتی صارفین اسے یوٹیوب پر نہیں دیکھ سکتے، تاہم دلجیت دوسانجھ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ اب بھی دستیاب ہے۔
اس ٹریلر کی ریلیز سے یہ افواہیں بھی دم توڑ گئیں کہ ہانیہ عامر کو فلم سے نکال دیا گیا ہے، ٹریلر میں انہیں ایک مرکزی کردار گھوسٹ بسٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکام نے متعدد پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگادی تھی۔
سردار جی 3 ایک کامیڈی، فینٹسی اور ہارر سے بھرپور فلم ہے، اس میں دلجیت دوسانجھ کو ایک ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو بھوتوں کا پیچھا کرتا ہے۔
فلم کی کہانی برطانیہ میں ایک آسیب زدہ حویلی کے گرد گھومتی ہے، جہاں دلجیت، ہانیہ عامر، نیرو، گلشن گروور، جسمین اور دیگر فنکار ناصر چنیوٹی، سلیم البیلا اور دانیل خاور کے ہمراہ ایک مہم پر نکلتے ہیں۔
سردار جی 3 کو دنیا بھر میں 27 جون 2025ء کو ریلیز کیا جا رہا ہے، تاہم بھارت میں اس کی ریلیز نہیں ہوگی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ ہانیہ عامر گیا ہے فلم کے
پڑھیں:
پاکستان نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر آواز اٹھا دی
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر آواز اٹھائی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی چیز سے اس بات کا جواز نہیں دیا جا سکتا کہ پوری آبادی کو اندھا دھند قتل کیا جائے یا انہیں بھوکا مار دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اخبار نے غزہ کی صورتحال کو 21 ویں صدی میں قحط کی سب سے سنگین مثال قرار دیا ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ لوگ اس لیے بھوکے نہیں مر رہے کہ خوراک دستیاب نہیں، لوگ بھوکے مررہے ہیں کیونکہ انہیں خوراک تک رسائی سے محروم رکھا جارہا ہے۔