سروائیکل کینسر ویکسین کیخلاف پروپپگنڈہ کرنیوالوں کے اکاؤنٹس بندہونگے:حکومت نے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک :حکومت نے سروائیکل کینسر ویکسین مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو خبردار کردیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاونٹس بند ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سروائیکل کینسر ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری منفی مہم اور پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے سروائیکل کینسر ویکسین مخالف پروپیگنڈا پر ایف آئی اے سے مدد مانگ لی، اس سلسلے میں وزارت قومی صحت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو خط لکھ دیا ہے۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ونگ کو ہدایت دی گئی ہے کہ سائبر کرائم ونگ کینسر ویکسین مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے اور ویکسین کےبارے میں غلط معلومات پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرکے فوری طور پر بلاک کیا جائے اور اس عمل میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کیا جائے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایچ پی وی ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ویکسین کےبارے میں پروپیگنڈاکرنے والوں کی شناخت ممکن ہے،ویکسین کے بارے میں پروپیگنڈاسماجی آگاہی کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں، اس سے لاکھوں نوجوان بچیوں کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
دہلی یونیوسٹی کا سٹوڈنٹ یونین الیکشن؛ آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم کا قبضہ ہو گیا
ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسدادِ سروائیکل کینسر ویکسی نیشن مہم اس وقت سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں جاری ہے جو 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔
اس مہم کے دوران 9 تا 14 سالہ بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جا رہی ہے تاکہ انہیں مہلک سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھا جا سکے۔
وزارت صحت کے مطابق اس قومی مہم کو صوبائی محکمہ صحت کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یونیسیف بھی اس مہم میں خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں۔
دارالحکومت میں 12 قسم کی سرگرمیوں پر پابندی، دفعہ 144 میں دو ماہ کی توسیع
حکومت اور عالمی پارٹنرز نے واضح کیا ہے کہ ایچ پی وی ویکسین مہم کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی کو بھی بچیوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سروائیکل کینسر ویکسین سوشل میڈیا ویکسین کے حکومت نے
پڑھیں:
کیا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا؟
پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے قریب آتے ہی سوشل میڈیا پر عام تعطیل سے متعلق مختلف دعوے گردش کرنے لگے ہیں، تاہم وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی جانب سے تاحال کسی چھٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ اطلاعات پر یقین کرنے یا انہیں آگے پھیلانے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: اقبال کی شاعری خود شناسی کی لازوال دعوت ہے، یوم اقبال پر وزیراعظم کا پیغام
طلبہ اور ملازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درست معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع اور مستند نیوز پلیٹ فارمز سے رجوع کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یومِ اقبال کے موقع پر چھٹی سے متعلق جھوٹی خبروں یا افواہوں سے ہوشیار رہنا ضروری ہے، تاکہ عوام میں کسی قسم کا ابہام یا انتشار پیدا نہ ہو۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ عام تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں یومِ اقبال کو تعطیل کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، مگر چونکہ اس سال یہ دن اتوار کو آ رہا ہے، اس لیے کوئی اضافی چھٹی نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو ملک بھر میں یومِ اقبال منایا جاتا ہے، جس میں شاعرِ مشرق اور مصورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
اس دن مختلف تقاریب، مشاعرے اور تعلیمی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں جن میں اقبالؒ کی فکری اور فلسفیانہ خدمات کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی سفارتخانے کا ’یوم اقبال‘ پر شاعر مشرق کو زبردست خراج تحسین
علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ برصغیر کے ممتاز فلسفی، شاعر اور مفکر تھے جنہوں نے تحریکِ پاکستان میں فکری رہنمائی فراہم کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افواہیں حکومت سوشل میڈیا عام تعطیل نوٹیفکیشن وی نیوز یوم اقبال