اسلام آباد: 2025 کی دوسری انسداد پولیو مہم ہدف کے حصول میں ناکام ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پولیو مہم میں لاکھوں بچوں کے ویکسین سے محرومی کا انکشاف ہوا ہے. مہم میں 8 لاکھ 90021 ہزار بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق قومی پولیو مہم کا ہدف 37.26 ملین بچوں کی ویکسینیشن تھا، لیکن مہم کے دوران 36.

32 ملین بچوں کی ویکسینیشن ہو سکی، پنجاب اور سندھ میں 98 فی صد بچوں کی ویکسینیشن ہوئی. بلوچستان، آزاد کشمیر میں بھی مہم ہدف کا 98 فی صد حاصل کر سکی۔ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 96 فی صد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جا سکی. گلگت بلتستان میں 101 بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔پنجاب میں 3 لاکھ 23177 بچے پولیو ویکسینیشن سے محروم رہے. مہم کے دوران سندھ میں 2 لاکھ 37219 بچوں کی ویکسینیشن نہ ہو سکی. خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 68273 بچے ویکسین سے محروم رہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 54791 بچے پولیو ویکسینیشن سے محروم رہے. اسلام آباد میں 3754 بچوں کی ویکسینیشن نہ ہو سکی، جب کہ آزاد کشمیر میں 1306، اور جی بی میں 1501 بچے ویکسین سے محروم رہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بچوں کی ویکسینیشن ویکسین سے محروم سے محروم رہے پولیو مہم ہو سکی

پڑھیں:

پاکستان میں انسداد پولیو مہم کاآغاز،ساڑھے4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔

قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ۔13سے 19اکتوبر تک جاری نے والی مہم مہم کے دوران 4کروڑ 50لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بچوں کی قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق13اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 4لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔پنجاب میں 2کروڑ 30لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • والدین اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلوا ئیں ،گورنرسندھ
  • افغان بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے اور پھر انہیں ملک بدر کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پاکستان میں انسداد پولیو مہم کاآغاز،ساڑھے4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر سندھ میں کسی نے شرارت کی تو جواب دیں گے: مراد علی شاہ
  • افغان بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پھر ملک بدر کر دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
  •   قومی پولیو مہم آج سے ملک بھر کے 159اضلاع میں شروع ہوگی
  • انسداد پولیو مہم کا کل سےآغاز ؛2کروڑ30لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
  • پولیو کے خاتمے کی جانب بڑا قدم، کل سے ملک گیر مہم کا آغاز
  • کل سے ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگا