عمرہ پر جانے والوں کے لیے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
عمرہ کے لئے سعودیہ کے کسی ایئر پورٹ پر داخل ہونے والوں کے گردن توڑ بخار کے انجکشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہے۔سعودی وزارتِ صحت نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔سعودی وزارتِ صحت کا کہنا ہے زائرین کو مملکت آنے سے دس دن پہلے ویکسینیشن لازمی کرانا ہوگی، ائیرپورٹ پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔سعودی وزارتِ صحت کے مطابق اس ہدایت کا اطلاق 10 فروری سے ہوگا جبکہ ایک سال اور اس سے کم عمر بچوں کو استثنا حاصل ہوگا۔اس سے قبل جاری کردہ ہدایت میں پاکستان سمیت نائجیریا، افغانستان اور دیگر پولیو متاثرہ ممالک کے زائرین کیلئے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں عمرہ زائرین سعودیہ جا رہے ہیں، اگر وزیراعظم نے نوٹس لے کر سعودی حکومت سے بات نہ کی تو 10 فروری سے سینکڑوں افراد کے واپس بھیجے جانے کا خدشہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات کو وسعت دینا دونوں ممالک کیلئے مفید: صدر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔