Express News:
2026-07-24@04:21:38 GMT

علاج کے بجائے بیماریوں سے بچاؤ ہی اصل کامیابی ہے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہیلتھ سسٹم صرف علاج تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے بچاؤ پر مبنی ہونا چاہیے۔

وزیر صحت کے مطابق ملک میں 68 فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے پھیلتی ہیں۔ اگر عوام کو صاف پینے کا پانی فراہم کر دیا جائے تو اسپتالوں پر بوجھ نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر محلہ دوسرے کے گندے پانی سے متاثر ہو رہا ہے اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا فقدان عوامی صحت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اسپتال علاج تو کر سکتے ہیں مگر بیماری کی جڑ ختم کرنا سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کا مقصد صرف علاج کرنا نہیں بلکہ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانا ہے۔ نئے اسپتال بنانا آسان ہے لیکن بیماریوں کی روک تھام ہی اصل کامیابی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے زور دیا کہ اسپتالوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے قوانین بنانا ضروری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نوزائیدہ بچوں کو 12 بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دی جاتی ہے، جب کہ پولیو سمیت دیگر ویکسین عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرویکل کینسر کی ویکسین کا آغاز کر دیا گیا ہے، حالانکہ دنیا کے 150 سے زائد ممالک یہ ویکسین 20 سال پہلے شروع کر چکے تھے۔ کینیڈا، امریکا اور سعودی عرب میں طالبات کے لیے یہ ویکسین لازمی ہے۔ مصطفیٰ کمال کے مطابق عالمی ڈونرز کو قائل کر کے یہ ویکسین پاکستان لائی گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ہر سال 2000 لڑکیاں سرویکل کینسر کا شکار ہو رہی ہیں جن میں سے 75 سے 80 فیصد بچیاں جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔ دنیا بھر میں سالانہ 8 لاکھ خواتین اس کینسر میں مبتلا ہوتی ہیں، ہر ایک منٹ بعد ایک خاتون اس مرض کی مریض بنتی ہے جبکہ ہر دو منٹ بعد ایک خاتون سرویکل کینسر کے باعث زندگی سے محروم ہو جاتی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے زور دیا کہ ہم اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو اس مہلک مرض سے بچا سکتے ہیں اور اس کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی