data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیرِ نو کے لیے 28 ارب روپے کے میگا ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن میں 106 شاہراہوں کی تعمیر و بحالی، پارکس، پلے گراؤنڈز اور نالوں کی صفائی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے، اس لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے ہر علاقے میں بلا تفریق ترقیاتی کام کر رہی ہے۔وہ ضلع وسطی میں ترقیاتی منصوبوں کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ان منصوبوں پر 28 کروڑ 10 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ صرف نیو کراچی میں 3.

3 لاکھ مربع فٹ کارپٹ ورک اور 3.5 لاکھ مربع فٹ پیور بلاکس نصب کیے جا رہے ہیں، جب کہ کالا اسکول روڈ پر سوا دو لاکھ اسکوائر فٹ پیور بلاکس لگائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت مل سکے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ناتھا خان پل کے متبادل راستے پر کام تیزی سے جاری ہے ‘ بلدیہ عظمیٰ کراچی پاور ہاؤس اور فور کے چورنگی فلائی اوور سمیت دیگر منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت سے بھی رابطے میں ہے،۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تعطل کا شکار گرین لائن منصوبہ کی بحالی کا فیصلہ ہوگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی مرتضی وہاب سے وفاقی حکومتی کے ترجمان بیرسٹرراجہ انصاری اور پی آئی ڈی سی ایل کے وفد کی ملاقات ، ملاقات میں وفد نے گرین لائن منصوبے پر میئر کراچی کے خدشات کو دور کرنے میں کامیاب ہوگیا، میئرکراچی مرتضی وہاب نے کہا گرین لائن بس منصوبے کا کام شروع کرکے بروقت مکمل کریں ،پی آئی ڈی سی ایل کے وفد نے یقین دہانی کرائی کہ ایک سال میں گرین لائن بس منصوبے کا کام مکمل کرلیا جائے گا،،میئرکراچی کو بریفنگ میں بتایا کہ 1.8 کلومیٹر طویل ٹریک پر تین بس اسٹیشن بھی تعمیر ہوں گے، نمائش چورنگی سے میونسپل پارک جامعہ کلاتھ تک کام کیا جائے گا، گرین لائن منصوبے میں تین نئے اسٹیشن شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جاچکا ہے، منصوبہ چھ سال التوا کا شکار رہا موجودہ وفاقی ، سندھ حکومت اور میئرکراچی مرتضی وہاب کی کاوشو سے تعطل کا شکار گرین لائن منصوبہ پر کام بحال کرایا گیا ہے، منصوبہ پہلی بار دوہزارسولہ میں شروع ہوا تھا، میئر کراچی اور وفاقی حکومت کے ترجمان بیرسٹرراجہ انصاری اور پی آئی ڈی سی ایل کے وفد کے ہمراہ پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے ذریعے منصوبے کے کاموں کے آغاز کا اعلان کریں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے گرین لائن کوریڈور کے افتتاح کی تاریخ بتادی
  • کراچی والوں کیلئے خوشخبری
  • گرین لائن کامن کوریڈور آئندہ سال کھول دیا جائے گا، میئر کراچی
  • کراچی میں 31 ارب روپے کی 756 ترقیاتی اسکیمیں تیزی سے جاری ہیں، شرجیل میمن
  • سونا 2300 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
  • 155 ریلوے اسٹیشنز شمسی توانائی پر منتقل، ریونیو میں اربوں روپے اضافے کے منصوبے جاری
  • سونے کی قیمت میں استحکام ،چاندی سستی ہو گئی
  • تعطل کا شکار گرین لائن منصوبہ کی بحالی کا فیصلہ ہوگیا
  • شہرکوڈبل ڈیکر بسیں نہیں‘ جامع ماسٹر پلان چاہیے‘ فیصل ندیم
  • سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے فی تولہ پر برقرار