سونا بے قابو، ایک دن میں 8 ہزار 400 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار سے اوپر چلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مقامی اور عالمی مارکیٹ میں قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونا 8 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونا 7 ہزار 202 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔
تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 84 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 39 ڈالر کا ہو گیا، عالمی منڈی میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد بڑھ کر 4011 ڈالر فی اونس اور امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 4033 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے، سونے کی عالمی قیمت میں 2025ء کے آغاز سے اب تک 53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
(جاری ہے)
ادھر عالمی سرمایہ کاری بینک گولڈ مین سیچز(Goldman Sachs) نے سونے کی قیمت کے حوالے سے نئی پیشگوئی کی ہے، بینک نے کہا ہے کہ 2026 کے اختتام تک سونا 4ہزار 900 امریکی ڈالر فی اونس کی سطح کو چھو سکتا ہے، جو اس سے قبل دی گئی 4ہزار 300 ڈالر کی پیشگوئی سے نمایاں زیادہ ہے، ماہرین کا خیال ہے کہ اگست کے آخر سے اب تک سونے کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی بنیادی وجہ مرکزی بینکوں اور مغربی ممالک میں ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETFs) کے ذریعے مسلسل سرمایہ کاری ہے، یہ اسٹرکچرل ان فلو سونے کی بنیادی قدر میں اضافہ کر رہے ہیں، جب کہ قیاس آرائی پر مبنی سرمایہ کاری میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ گولڈ مین سیچرز(Goldman Sachs) نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے مرکزی بینک اپنے ذخائر میں مزید تنوع لانے کے لیے 2025 سے 2026 تک سالانہ 70 سے 80 ٹن سونا خرید سکتے ہیں، جو قیمتوں میں 19 فیصد اضافے کا سبب بنے گا، اس کے علاوہ اگر امریکی فیڈرل ریزرو 2026 کے وسط تک شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرتا ہے تو اس سے ETFs کے ذریعے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہو گا، جو قیمتوں میں اضافے کی ایک اور بڑی وجہ بن سکتا ہے، اگر نجی شعبہ بھی سونے میں زیادہ سرمایہ کاری شروع کرتا ہے تو طلب میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے، جو قیمتوں کو موجودہ پیشگوئی سے بھی اوپر لے جا سکتا ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی، امریکہ، جاپان اور فرانس میں سیاسی غیر یقینی صورتحال، اور عالمی سطح پر مالیاتی نرمی کی توقعات سونے کو بطور محفوظ سرمایہ کاری مقبول بنا رہی ہیں۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سونے کی قیمت سرمایہ کاری فی اونس سکتا ہے کے بعد
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
سونے کی قیمت میں آج ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 50ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 042ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 26ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 286روپے گھٹ کر 3لاکھ 65ہزار 708روپے کی سطح پر آگئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا میں گورنر کا شرعی عدالتوں کی تحقیقات کا حکم، مسلمانوں میں شدید غم و غصہ ایف پی سی سی آئی اور سمیڈا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمن انٹرپنیورشپ ڈے کی تقریب کا انعقاد سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ پہلے سیکیورٹی پھر تجارت، پاکستان نے افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی پہلے سکیورٹی پھر تجارت، پاکستان نے افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی حکومت کا پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60پیسے فی لیٹر کا اضافہ پنجاب حکومت کا کرشنگ میں تاخیر کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم