سوات، پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
سی ٹی ڈی نے کہا کہ مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں میں ملوث تھے، بیرونی فنڈنگ سے دہشت گردی پھیلانے والا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے 3 اہم کارندے ہلاک کردیے، کامیاب آپریشن میں اجمل عرف وقاص سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، ویلج ڈیفینس کونسل کے ارکان کے قاتل اجمل کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی نے کہا کہ مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں میں ملوث تھے، بیرونی فنڈنگ سے دہشت گردی پھیلانے والا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا، دہشتگرد آئی ای ڈی حملوں اور بھتہ خوری کے مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔
ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ ڈویژن شیر اکبر خان نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی یہ کارروائی سوات اور ملحقہ علاقوں میں فتنۃ الخوارج کے آپریشنل ونگز پر کاری ضرب ہے، فتنہ الخوارج کو جڑ سے اکھاڑنے پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے فتنہ الخوارج کے آپریشنل کمانڈ ونگ پر کاری ضرب لگانے پر علاقائی پولیس اور سی ٹی ڈی سوات کی تعریف کی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دیر پا امن و امان کے قیام کے لیے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی نے نے کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے اور اسرائیل دوبارہ قطر پر حملہ نہیں کرے گا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ حماس نے یرغمالیوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شکاگو اور نیو اورلینز جیسے بے امن شہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کیے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، جس میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشتگرد منشیات کی منتقلی میں مصروف تھے۔ حملے میں امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے زور دیا کہ منشیات مافیا امریکا میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جسے روکنے کے لیے یہ کارروائی کی گئی۔