---فائل فوٹو 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و ترقی کے نئے باب رقم کر رہے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان میں پولیس لائن ڈیرہ میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت اور پرچم کشائی کی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یادگارِ شہداء پولیس پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

وزیرِ اعلیٰ نے ڈی آئی خان میں یومِ آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران خیبر پختونخوا سمیت پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔

یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو، یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد ہی ہماری طاقت ہے، صوبے میں خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی بھی لازوال قربانیاں ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ امن اور عوامی فلاح کے لیے دن رات کام جاری ہے، عوام نے منتخب کیا ان کی اُمیدوں پر پورا اتریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کے اعتماد اور محبت کو عملی اقدامات سے سچ ثابت کریں گے، نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، روشن مستقبل کے لیے انہیں بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور

پڑھیں:

معرکہ حق: حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک کا سفر

شہیدوں کا خون ہی پاکستان کی آزادی اور بقا کا ضامن ہے، آزاد کشمیر کی غیور قوم نے معرکہ حق یوم آزادی کے موقع پر وطن سے محبت کا شاندار اظہار کیا ہے۔

کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کی سرحدوں کے امین اور محافظ ہیں، ہمارے لبوں پر ہمیشہ اپنے وطن کی وفا اور عظمت کے نغمے گونجتے ہیں، ہم پاکستان اور اس کی وفا کے محافظ ہیں۔

انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سخت موسم ہوں یا مشکلات کے طوفان، ہمارے حوصلے بلند اور ارادے چٹان کی مانند ہیں۔

کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ جب بھی دشمن نے للکارا، ہم نے خود کو سب سے پہلے قربان کر کے پاکستان کا دفاع کیا، ہمیں فخر ہے کہ ہم اس جنگ کا حصہ ہیں جس معرکہ حق میں ہماری جیت ہوئی۔

آزادی کی یہ نعمت کشمیریوں کی قربانیوں اور بے مثال وفا کی یادگار ہے۔ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ خون، ایمان اور قربانی سے ہمیشہ جڑا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  •  نوجوان ہمارا سرمایہ ، انہیں بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے: علی امین گنڈا پور  
  • یومِ آزادی پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا قوم کو مبارک باد، شہدا کو خراجِ عقیدت
  • یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے، گورنر سندھ
  • پاکستان کے اندر حقیقی آزادی کی جنگ سمیت ابھی کئی جنگیں لڑنی ہیں، علی امین گنڈاپور کا پیغام
  • پاکستان کے اندر حقیقی آزادی کی جنگ سمیت ابھی کئی جنگیں لڑنی ہیں، علی امین گنڈاپور
  • معرکہ حق: حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک کا سفر
  • خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
  • حکومت کے پاس سرکاری سطح پر زیادہ نوکریاں نہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور
  • ہمارے ہر صوبے کے شہری بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو