یومِ آزادی پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا قوم کو مبارک باد، شہدا کو خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم، بالخصوص صوبے کے عوام کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ جشنِ پاکستان وطن عزیز کی بقاء، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں حقیقی آزادی سمیت کئی جنگیں لڑنی باقی ہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
انہوں نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے، اور ہم اپنے اسلاف کی ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز کو عظیم ملک بنانے کے لیے ان نظریات پر کاربند رہیں گے جو اس کے قیام کی بنیاد ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس بار جشنِ آزادی معرکہ حق (بنیان مرصوص) کی فتح کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جس سے خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔
انہوں نے تحریکِ آزادی کے شہدا سمیت پاکستان کے دفاع و سلامتی کے لیے جان دینے والے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مملکتِ خداداد کو حقیقی معنوں میں ایک آزاد فلاحی ریاست اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے، جس کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کا ایک بار پھرعوامی مینڈیٹ چوری اور آئین کی پامالی کا الزام
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وطن سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم تمام تر امتیازات اور وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کی حقیقی آزادی اور ترقی کے لیے یکجا ہو جائیں۔
اس مقصد کے لیے آزادانہ اور دیرپا حکمتِ عملی، مالی خودکفالت اور معاشی استحکام ناگزیر ہیں۔ آج ہم سب کو قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔
پرچم کشائی کی تقریبپشاور پولیس لائنز میں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے پرچم کشائی کی، یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے، یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور پودا لگایا۔
تقریب میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ، پولیس کے اعلیٰ افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر ملک میں امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
14 اگست پرچم کشائی علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا یوم آزادی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 14 اگست علی امین گنڈاپور وزیراعلی خیبرپختونخوا یوم ا زادی علی امین گنڈاپور وزیر اعلی کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :