شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بے نظیر کے نام سے owui جبکہ اس کے زخمی شوہر 50 سالہ علی شیر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ متوفیہ کے ورثا اور کار ڈرائیور شہریار کے درمیان بات چیت چل رہی ہے اور متاثرہ فیملی قانونی کارروائی سے گریز کر رہی ہے تاہم پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکا جاں بحق جبکہ دیگر 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔

متوفی کی لاش اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ ہیڈ محرر وقار نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 18 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 2 نوجوان 17 سالہ عبدالصمد اور 18 سالہ دیان ولد پرویز گل جو کہ سگے بھائی ہیں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار آلٹو کار ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

حادثے کا شکار نوجوان کورنگی سیکٹر 51 سی کے رہائشی اور طارق روڈ پر کام کرتے تھے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

دریں اثنا سپرہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا ، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ رہی ہے

پڑھیں:

برطانیہ، ٹرین میں چاقو حملے میں 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک

ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے واقعے کو  بڑا حادثہ قرار دیا اور کہا انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران تحقیقات میں معاونت کریں گے۔

ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی پریشان کن ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • قصور: مختلف ٹریفک حادثات میں 2خواتین جاں بحق
  • فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • برطانیہ، ٹرین میں چاقو حملے میں 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • ماڑی پور میں اسکول سے واپسی پرٹریفک حادثے میں طالبعلم جاں بحق
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
  • ٹریفک حادثات میں معمرشخص سمیت 4افراد جان کی بازی ہارگئے
  • کراچی میں رات گئے مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق