کراچی کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہو گئی ہے لیکن ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم نے تجزیے کے لیے تمام متعلقہ نمونے جمع کر لیے ہیں۔ موت کی وجہ فی الحال محفوظ رکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاش انتہائی حد تک گل سڑ چکی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ تقریباً ایک ماہ پرانی ہے۔
ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق لاش اس حد تک خراب ہوچکی کہ موت کی وجہ فوری طور پر طے نہیں کی جا سکتی۔ ڈی این اے اور کیمیکل تجزیے کے سیمپل حاصل کر لیے گئے اور رپورٹ کے منتظر ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی مکمل رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس کے مطابق لاش عمارت کے چوتھے فلور پر واقع فلیٹ سے ملی تھی۔
متوفیہ حمیرا اصغر علی کا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے اور وہ ڈیفنس میں کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کے مطابق فلیٹ کے مالک نے کرایہ ادا نہ کرنے پر اداکارہ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا اور منگل کی شام جب عدالتی حکم پر بیلف کے ہمراہ پولیس اہلکار دروازہ توڑ کر فلیٹ میں داخل ہوئے تو وہاں ایک ناقابل شناخت لاش ملی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فلیٹ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق متوفیہ مذکورہ فلیٹ میں سات برس سے مقیم تھیں۔
ایس ایس پی نے کہا کہ لاش کئی روز پرانی ہونے کے باعث اس کی حتمی شناخت ممکن نہیں، ڈی این اے سیمپلز کی مدد سے ہی شناخت ممکن ہوسکے گی۔ ’سوشل میڈیا پر موجود تصاویر دیکھ کر کہنا مشکل ہے یہ لاش اسی خاتون کی ہے، اب تک خاتون کا کوئی بھی قریبی عزیز سامنے نہیں آیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فلیٹ میں کے مطابق

پڑھیں:

کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ون وقاص مارکیٹ والی گلی میں قائم وقاص آرکیڈ کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے بالکونی سے دکھائی دے رہے تھے۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ 

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ 

آتسزدگی کے باعث ایک کمرے کا گھریلو فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا معلوم نہیں ہوسکا ۔

متعلقہ مضامین

  • 9 سالہ بچی آسیہ کے قتل کا انکشاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات جاری
  • عراق، زیارات کیلئے 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا
  • ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ ہوگا یا نہیں، ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار
  • کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • جھانوی کپور کو کیسا شوہر چاہیئے؟ شیکھر پہاڑیا سے تعلقات کی چہ مگوئیاں جاری
  • کراچی، 11 سالہ بچی کے قتل کیس میں پیشرفت، تحقیقات میں اہم انکشافات
  • کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس
  • کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
  • اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 25 کیسز، مجموعی تعداد 458 ہو گئی
  • پاک بھارت میچ کے بعد سلمان آغا پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کیوں نہیں گئے؟ وجہ سامنے آگئی