کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ اور ماڈل 32 سالہ حمیرا اصغر علی کی لاش ملی ہے۔

گزری تھانے کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کی لاش تقریباً دو ہفتے پرانی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ 2018 سے فلیٹ میں کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں اور 2024 سے کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔

جس پر فلیٹ کے مالک نے خاتون کے خلاف کیس کیا ہوا تھا اور آج بیلف فلیٹ خالی کروانے  پہنچا تھا۔ دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔

جس پر تالا توڑ کر فلیٹ کے اندر داخل ہوئے تو وہاں اداکارہ کی لاش پڑی تھی۔ ابتدائی تحقیق میں موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔

لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاحال کوئی ورثا سامنے نہیں آئے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے تصدیق کی کہ لاش شدید گلنے سڑنے کے مرحلے میں ہے۔

تاہم حیران کن طور پر فلیٹ پر پہنچنے والی ٹیم اور آس پاس رہنے والوں کو لاش کی بو محسوس نہیں ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ حمیرا اصغر علی ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتی تھیں اور اس فلیٹ میں کرائے پر رہتی تھیں۔

وہ فٹنس ٹرینر بھی تھیں اور کئی مارننگ شوز میں ٹپس دیتی تھیں۔ ایک رئیلیٹی شو میں بھی کام کیا اور چند چھوٹے کردار بھی ادا کیے تھے۔

 

 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

ویب ڈیسک :ڈیفنس کے فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش کا ابتدائی معائنہ کیا گیا ہے، لاش ڈی کمپوز کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش اس قابل نہیں کہ اس سے وجہ موت بتائی جاسکے، وجہ موت جاننے کے لیے ڈی این اے اور کیمیکل ایگزیمنیشن کے سیمپل لیے ہیں۔

پولیس سرجن کے مطابق سیمپل کے ایگزیمنیشن کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، ابتدائی طور پر وجہ موت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی 

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی تھی۔ حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا لیکن وہ کراچی شہر میں مقیم تھیں، پولیس نے بتایا کہ خاتون نے 2018 میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا ، 2024 سے کرایہ نہ دینے پر مالک نے کیس کررکھا تھا، پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ لاک تھا، پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہوئی تو خاتون کی لاش ملی۔واقعے کے بعد عدالتی بیلف نے فلیٹ سیل کردیا جب کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
  • فلیٹ سے اکثرماڈل حمیرا کی چیخنے اور چلانے کی آوازیں آتی تھیں، پڑوسیوں کا انکشاف
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، حتمی رپورٹ کا انتظار
  • بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟
  • ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے اداکارہ کی ایک ماہ پرانی لاش ملی
  • معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد
  • کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد
  • کراچی میں ایک اوراداکارہ کی فلیٹ سے کئی روز پر انی لاش برآمد
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش فلیٹ سے برآمد