ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستیں روک دیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستیں روک دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس) ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی جانب سے دائر کردہ امیگریشن درخواستوں کو روک دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سے اسٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امیگریشن درخواستیں روکنے والے ممالک میں افغانستان، صومالیہ، ایران، لیبیا، میانمار، سوڈان، تر کمانستان، یمن اور دیگر شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کے فیصلے روک دیےگئے ہیں۔
یہ پڑھیں:
امریکا کا افغانستان سے آنے والے تارکین وطن کی دوبارہ جانچ کا فیصلہ
واضح رہے کہ یہ اقدام گزشتہ ہفتے ایک افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے مہاجرین خاص طور پر افغانستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی اسکریننگ اور آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کم عمر بچوں کو سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراکا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کم عمر بچوں کو سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراکا اعلان برآمدات میں اضافے پر مبنی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعظم پی ٹی آئی کا صوابی انٹرچینج پراحتجاج، موٹروے بند کردی عمران خان سے ملاقات بہنوں کا حق تھا جو مل گیا، جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں، فیصل واوڈا سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2کارروائیاں، 7خوارج جہنم واصل عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے ،بہن کی ملاقات کے بعد گفتگو ،بانی پر ذہنی ٹارچر کا الزامCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین وطن کی ممالک کے
پڑھیں:
کسی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کردیا
اسلام آباد انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔
واضح رہے کہ انتظامیہ نے جلسے جلوس کے خدشات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ماہ دفعہ 144 نافذ کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد انتظامیہ جلسہ جلوس دفعہ 144 وفاقی دارالحکومت وی نیوز