کیسے پتا چلے کہ آپ کا فون ہیک ہو گیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
آج کے دور میں اسمارٹ فونز ہیک کرنا سائبر مجرموں کے لیے کوئی مشکل کام نہیں رہا، چاہے آپ اینڈرائیڈ استعمال کر رہے ہوں یا آئی فون۔ ہیکرز مختلف طریقوں جیسے مشکوک لنکس، جعلی ایپس یا عوامی وائی فائی کا استعمال کرکے آپ کے فون تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
’’فوربز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اگر آپ کو درج ذیل علامات نظر آئیں تو یہ ممکنہ ہیکنگ کی نشانی ہو سکتی ہے۔ بیٹری کا غیر معمولی جلد ختم ہونا اور فون کا بار بار گرم ہونا۔ ایسی ایپس کا اچانک ظاہر ہونا جنہیں آپ نے انسٹال نہیں کیا، یا موجودہ ایپس کا خود بند یا کھلنا۔ نیٹ یا پیکج کا تیزی سے ختم ہونا، یا کال لاگ میں اجنبی نمبرز نظر آنا۔ کیمرہ یا مائیک کی سیٹنگز کا خود بخود بدل جانا یا عجیب پاپ اپ نوٹیفکیشنز آنا۔
گوگل، ایپل یا دیگر اکاؤنٹس سے خود بخود لاگ آؤٹ ہو جانا۔
اگر آپ ان میں سے کوئی بھی علامت محسوس کریں تو فوری طور پر فون چیک کریں، سیکیورٹی اپ ڈیٹس لگائیں، اور ماہرین سے مدد لیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی