فیس بک کے ’کمیونٹی نوٹس‘ میں مزید فیچر متعارف
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے کراؤڈ سورسڈ فیکٹ چیکنگ پروگرام کمیونٹی نوٹس کے لیے چند نئی خصوصیات متعارف کرادیں۔
فیکٹ چیکنگ کمیونٹی نوٹسز فیچر کو رواں برس کے آغاز میں امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اس میں مزید خصوصیات پیش کردی گئیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق اب فیچر کے تحت صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز پر کی گئی اپنی پوسٹ پر کمیونٹی نوٹس کا نوٹی فکیشن حاصل کر سکیں گے۔
اسی طرح اب صارف نوٹ کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتا سکے گا کہ پوسٹ پر کیا گیا نوٹ مددگار ہے یا نہیں؟، مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو آزمائشی بنیادوں پر رسائی دی گئی ہے۔
میٹا کے چیف انفارمیشن سیکیورٹی افسر کے مطابق لانچ کے بعد سے اب تک 70 ہزار کنٹری بیوٹرز نے 15 ہزار نوٹس لکھے ہیں لیکن ان میں سے صرف 6 فیصد ہی شائع ہوئے ہیں، امریکا جیسی بڑی مارکیٹ میں یہ شرح ابھی بھی بہت کم ہے۔
فیس بک پر کمیونٹی نوٹس کا نظام ایکس کے 2021 میں متعارف کردہ ماڈل سے ملتا جلتا ہے۔ تاہم ایکس کے نوٹس نظام پر س پر تنقید بھی کی گئی کہ یہ بروقت اور بڑے پیمانے پر غلط معلومات کو نہیں روک پاتا۔
ایکس کے مقابلے فیس بک کا نوٹس سسٹم میں اس وقت شامل ہوتا ہے جب مختلف نظریات رکھنے والے صارفین کسی ایک رائے پر متفق ہوں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اتفاقِ رائے حاصل کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا اور غلط معلومات اکثر درست معلومات سے قبل ہی وائرل ہو جاتی ہے۔
فیس بک نے کمیونٹی نوٹسز کو اپنے فیکٹ چیکنگ نظام کی جگہ متعارف کرایا ہے، سوشل ویب سائٹ نے فیکٹ چیکنگ منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، تاہم متعدد اداروں نے میٹا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیکٹ چیکنگ منصوبہ دوبارہ جاری رکھے۔
Post Views: 8.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کمیونٹی نوٹس فیکٹ چیکنگ فیس بک
پڑھیں:
ایپل نے آئی فون سمیت دیگر ڈیوائسز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون سمیت اپنی دیگر ڈیوائسز کے لیے نیا سافٹ ویئر جاری کر دیا۔
کمپنی کی تازہ ترین اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب ہیں جن میں آئی فون کے لیے آئی او ایس 26 اور میک، آئی پیڈ، ٹی وی اور اسمارٹ واچ کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم شامل ہیں۔
ایپل کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ان سب کے ایک جیسے ورژن نمبر ہیں۔ ایپل نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ کمپنی اپنے آپریٹنگ سسٹمز کا نام ریلیز کے بعد آنے والے برس پر رکھے گی۔
نئی اپ ڈیٹ میں ایپل کی جانب سے متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں لیکن ان میں سب سے اہم نئے ’لیکوئڈ گلاس‘ کی اپ ڈیٹ ہے جو پورے سسٹم پر منعکس ہو رہی ہے۔
یہ ایک نیا لُک ہے جس نے ہوم اسکرین ایپ آئکون سے لے کر نوٹیفیکیشن کے ظاہر ہونے تک ہر چیز بدل دی ہے۔ سسٹم میں موجود کچھ ایپس میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔