صرف 10 دن میں 70 کلومیٹر بند بنایا، جس سے جلال پاور پیروالا تباہی سے بچ گیا، صوبائی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
لاہور:
پنجاب کے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب بھرتھ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صرف 10 دن میں 70 کلومیٹربند بنایا، اگر یہ بند نہ ہو تا تو جلال پور پیر والا کی 150 ہزار افراد پر مشتتمل آبادی ڈوب گئی ہوتی۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب بھرتھ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ تباہی وسطی پنجاب میں ہوئی ہے۔
جلال پور پیر والا میں شدید سیلابی صورت حال سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صرف 10 دن میں 70 کلومیٹر بند بنایا اور اس 70 کلومیٹر بند کو ہم نے موٹروے کے ساتھ جوڑا، یہ بند نہ ہو تا تو جلال پور پیر والا کی150 ہزار افراد پر مشتتمل آبادی ڈوب گئی ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے خدشات کے پیش نظر ہم نے دن رات محنت کر کے تین کلومیٹر کا ایک اور بند بھی بنایا جو صرف چار راتوں میں بنایا گیا، وزیر اعلیٰ کے احکامات پر متعلقہ اداروں کے افراد موقع پر موجود ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے اپنی ایسسمنٹ شروع کی ہے، دیکھنا ہے کہ کہاں کہاں پر پلوں کی ضرروت ہے، فیلڈ فارمیشن بھی شروع ہوئی، ہمارا محکمہ اس حوالےسے مکمل کام کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ تباہی سینٹرل پنجاب میں ہوئی ہے، ہم نے جہلم اور چکوال میں پوری فارمیشن کی اور ہمارے نمائندے موقع پر موجود رہے، جہاں جہاں ہماری ضرورت ہے ہم وہاں پہنچ رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام رپورٹس وزیر اعلیٰ کو دے رہے ہیں۔
صہیب بھرتھ نے کہا کہ لاہور میں سیلاب کے حوالے سے میٹنگ ہوئی اور سیلاب کے پیش نظر حکمت عملی مرتب کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال، پاکپتن اور بھکر میں کی گئیں۔
کارروائیوں کے دوران ایک خطرناک دہشت گرد تنظیم کے اہم رکن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گرد پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ کر چکا تھا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ای آئی ڈی اور 3 ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔