ہڑپہ کی کھدائی کی 100 ویں سالگرہ پر پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی پنجاب نے ہڑپہ کی کھدائی کی 100 ویں سالگرہ پر صوبے بھر میں نئے سائنسی کھدائی پروگرام کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آثار قدیمہ ظہیر عباس ملک نے کہا کہ جدید طریقہ کار سے وادی سندھ کی تہذیب کے مطالعے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ کھدائی میں ڈیجیٹل میپنگ، سائنسی تاریخ اور جدید دستاویزی طریقے استعمال ہوں گے جبکہ پروگرام صوبے کے دیگر اہم مقامات تک بھی توسیع پائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں گندھارا خطے میں باقاعدہ کھدائی پروگرام شروع کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا آرکیالوجی کو علم اور ثقافت سے جوڑنے پر بہت زور ہے۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی عالمی معیار کے مطابق ورثہ مینجمنٹ کو ہدایت جاری کی ہیں۔
ڈی جی آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ محکمہ آثار قدیمہ کی نئی کھدائیاں، علمی تحقیق اور ورثہ سیاحت کو فروغ دے گا اور پنجاب کو ورثہ پر مبنی سیاحت اور تحقیق کا مرکز بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دھی رانی پروگرام، مظفرگڑھ میں 200 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
مظفرگڑھ میں 200 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام وزیرِاعلیٰ پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے، شرکاء نے حکومتِ پنجاب کے فلاحی اقدامات کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت مظفرگڑھ میں 200 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرِ اہتمام سپورٹس گراؤنڈ مظفرگڑھ میں منعقد ہوئی، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے سلامی دی گئی، دلہنوں کو خصوصی جہیز پیکیج بھی دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ دھی رانی پروگرام مریم نواز شریف کا عوام دوست اقدام ہے، شرکاء نے حکومتِ پنجاب کے فلاحی اقدامات کو سراہا۔