بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جمائمہ روڈریگس نے حال ہی میں ایک دلچسپ واقعہ بتایا ہے جس میں ویرات کوہلی، انوشکا شرما، اسمرتی مندھانا اور وہ خود شامل تھیں۔

جمائمہ روڈریگس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ نیوزی لینڈ کے ایک کیفے میں ویرات کوہلی، انوشکا شرما، اسمرتی مندھانا اور انہیں ایک طویل ملاقات کے بعد عملے نے باہر جانے کا کہہ دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات دراصل ایک غیر رسمی بیٹھک تھی جو ہوٹل کے اندر موجود کیفے میں اچانک ہوئی اور اس ہی ہوٹل میں بھارتی کرکٹ کے مرد و خواتین دونوں کی ٹیمیں ٹھہری ہوئی تھیں۔

جمائمہ اور اسمرتی، ویرات کوہلی سے بیٹنگ کے مشورے لینا چاہتی تھیں اور انوشکا شرما بھی اس ملاقات میں شریک ہوئیں جس کے بعد وہ یہ بھول ہی گئے کہ انہیں کیفے میں بیٹھے ہوئے کتنی دیر ہوچکی ہے۔ 

جمائمہ کا کہنا تھا کہ ’پہلے 30 منٹ کرکٹ پر بات ہوئی اور ویرات بھائی نے ہم سے کہا کہ آپ دونوں خواتین کرکٹ کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ملاقات تقریباً چار گھنٹے جاری رہی اور اس دوران بات چیت کرکٹ سے ہٹ کر زندگی کے دیگر پہلوؤں پر پہنچ گئی اور آخرکار کیفے کے عملے نے وقت زیادہ ہوجانے پر ہم سے کہا کہ اب ہم لوگ وہاں سے چلے جائیں۔

بھارتی خاتون کرکٹر نے کہا کہ ہم لوگ اپنی باتوں میں اس قدر گُم تھے کہ ہمیں وقت کا احساس ہی نہیں ہوا اور ہمیں کیفے سے ہی نکال دیا گیا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویرات کوہلی انوشکا شرما

پڑھیں:

پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری

سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔

پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔

PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus

Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026

اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات

پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔

پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری

پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن

متعلقہ مضامین

  • گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی تو پنجاب و سندھ خریداری کا ہدف حاصل کیوں نہ کرسکے، مزمل اسلم
  • وسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
  • دُنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم
  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز