کپور خاندان کا مشہور اداکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
کپور خاندان کا مشہور اداکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز
ممبئی (سب نیوز)معروف بھارتی ٹی وی اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس نے اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ انہوں نے ایک پارٹی کے دوران واش روم خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔خاتون کے مطابق ان کی اداکار سے انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی جس کے بعد اسے آشیش کے ایک دوست کے گھر پارٹی میں بلایا گیا اور وہاں ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
مذکورہ خاتون کی جانب سے درج مقدمے میں اداکار آشیش، ان کے دوست، دوست کی بیوی اور 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ زیادتی صرف آشیش کپور کی جانب سے کیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ زیادتی کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی تھی تاہم پولیس کو اداکار سے ایسی کوئی ویڈیو برآمد نہیں ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ آشیش کپور کی جانب سے الزامات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں، وزیراعظم کا پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے کا کیس، عدالت سے اہم فیصلہ آگیا کمرشل فیملی کامیڈی تھیٹر پلے چاندنی چوک ہفتہ اور اتوار کو سرسید میموریل کلچر سنٹر اتاترک ایونیومیں پیش کیا جا رہا ہے توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے پررجب بٹ کیخلاف کیس میں اہم پیشرفت گووندا اور سنیتا اہوجا کی طلاق پر بیٹی کا بیان سامنے آگیا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی لاس اینجلس میں” گلوبل اے آئی فلم اینڈ ٹیلی ویژن ورکس، کال فار سبمشنز ” کی لانچنگ تقریب کا انعقادCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری
—فائل فوٹوضلع کچہری لاہور نے رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق ایف آئی اے کے تفتیشی نے ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ایف آئی اے کے وکیل کے مطابق ملزموں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تفتیش شروع کی، وکیل کا اعتراض آیا ایف آئی آر میں 90 لاکھ کا ذکر ہے، ریکوری 4 کروڑ سے زائد کیسے ہوئی، ملزمان عام نہیں، اس لیے ان سے تفتیش کا طریقے کار بھی عام نہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق یہ وائٹ کالر کرائم ہے ملزم سب طریقے کار جانتے ہیں، ملزموں کی پہلے انکوائری ہوئی جس سے پتہ چلا یہ رشوت وصول کرتے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کہا کہ گزشتہ 3 دن کے جسمانی ریمانڈ میں بھاری رقم ریکور ہونا اہم پیش رفت ہے، اس اسٹیج پر ملزموں کو مقدمے سے ڈسچارج نہیں کر سکتے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے 3 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا۔ 3 نومبر کو ملزمان کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔