جنات کے ذریعے خاتون کی بازیابی کا کیس: آئی جی پنجاب کو مغویہ کو بازیاب کرانے کی مہلت
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ میں جنات کےذریعے 6 سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی پنجاب کو مغویہ کو بازیاب کرانے کی مہلت دے دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی، عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جہاں بچی کا معاملہ آجاتاہے وہ کیوں اہمیت نہیں رکھتا، کیا پولیس پہلے کام نہیں کرسکتی، گھر والوں کا عجیب وغریب مؤقف ہے کہ بچی کو جنات لے گئے۔
عدالت نے کہا کہ اس قسم کے معاملے میں تفتیش تو گھر سے شروع ہونی چاہیے، سی سی پی او کی پیش کردہ رپورٹ تھانے میں بیٹھ کر لکھی گئی، تفتیشی افسر نے پہلے کیوں کارروائی نہیں کی، تمام کارروائی کا اوقات کار لکھا جانا قانونی تقاضا ہے، عدالت دیکھ رہی ہے کہ تفتیش کی کارروائی میں وقت نہیں لکھاجاتا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کیوں نہ توہین عدالت کی کاروائی شروع کردی، اگر بچی کا پہلے کوئی ریکارڈ نہیں ہے تو وہ کیسے غائب ہوگئی، کیا انہوں نے اخباری اشتہار دیا؟ اگر کیبل پرچلایا گیا تو وہ ہرگھر میں نہیں ہوتی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت پیش ہوگئے اور کہا کہ اخباری اشتہار نہیں دیا گیا، مغویہ کی بازیابی کی لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، مغویہ کی بازیابی کے لئے دارالامان، اسپتالوں اور مزارات پر چیک کررہے ہیں، سیف سٹی کیمرون کی مدد کے ساتھ ڈی این اے کی مدد، بھی لی جائے گی۔
آئی جی نے کہا کہ بچی کا ڈیٹا نادرا سے شئیرکرکے تمام معلومات سوشل میڈیا پر بھی ڈال رہے ہیں، روایتی اور جدید طریقوں کے ذریعے خاتون کی بازیابی کےاقدامات کیے جا رہے ہیں، پولیس نے میرا پیارانام کی ایپ بنائی یے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سی سی پی او کی پیش کردہ رپورٹ مسترد کی تھی۔
وکیل نے مغوی خاتون کو جنات کے ذریعے غائب کرنے کا الزام لگایا اور دلائل دیے، مؤقف اپنایا کہ چھ سال سے زائد عرصہ سے خاتون غائب ہے، درخواست گزار خاتون کےمطابق اس کی بیٹی کو جنات لے گئے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ جنات اس خاتون کے دونوں بچوں کو کیوں نہیں لےکےگئے۔
درخواست گزار نے بیٹی فوزیہ بی بی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کرا رکھا ہے، مقدمہ فوزیہ بی بی کے شوہر اور ساس کے خلاف درج کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی بازیابی نے کہا کہ عدالت نے
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کی تبدیلی،گاڑی مالکان کو مزید دو ماہ کی مہلت مل گئی
ویب ڈیسک:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی۔
محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، نئے جاری ہونےوالے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔
اس سے قبل اجرک نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر رکھی گئی تھی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
نئی نمبر پلیٹس میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے نئے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کی مدد سے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ مزید آسان ہو جائے گی۔