WE News:
2026-07-24@15:46:43 GMT

بارشوں کی پیشگوئی کے باعث حنیف محمد ٹرافی کا شیڈول تبدیل

اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT

بارشوں کی پیشگوئی کے باعث حنیف محمد ٹرافی کا شیڈول تبدیل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حنیف محمد ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کا شیڈول بارشوں کی پیشگوئی کے باعث تبدیل کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق تیسرے راؤنڈ کے میچز بدھ 10 ستمبر کے بجائے اب جمعرات 11 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ یہ فیصلہ بہاولپور، کراچی، ملتان اور رحیم یار خان میں بارش کے امکانات کے باعث کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری

پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تیسرے راؤنڈ کے چھ میچز اب نئے شیڈول کے تحت کھیلے جائیں گے۔

گروپ اے کے میچز میں حیدرآباد کا مقابلہ کوئٹہ سے عباسیہ اسپورٹس کمپلیکس رحیم یار خان میں ہوگا، لاہور بلووز اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں بہاولپور کے ڈرنگ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جبکہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں فیصل آباد اور کراچی وائٹس آمنے سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فرسٹ کلاس کرکٹ رونق 26 اکتوبر سے شروع ہوگی، قائداعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان

گروپ بی کے میچز کراچی کے مختلف گراؤنڈز میں شیڈول کیے گئے ہیں۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کراچی بلووز کا مقابلہ ڈیرہ مراد جمالی سے ہوگا، ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں فاٹا اور لاڑکانہ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں راولپنڈی اور ملتان کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ میچز متاثر نہ ہوں اور ایونٹ کے دوران بہترین کھیل یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بارش پاکستان حنیف محمد ٹرافی سیلاب شیڈول تبدیل کرکٹ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان حنیف محمد ٹرافی سیلاب شیڈول تبدیل کرکٹ پی سی بی

پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ

فیفا کی جانب سے امریکی فارورڈ فولارین بالوگن کی ایک میچ کی خودکار معطلی کا اقدام واپس لیے جانے کے فیصلے پر تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فیفا کی ایتھکس کمیٹی میں باضابطہ شکایت دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بالوگن کو بوسنیا ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں اسٹریٹ ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا جس کے باعث انہیں بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل سے باہر ہونا تھا۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد فیفا نے ان کی ایک میچ کی پابندی 12 ماہ کے لیے معطل کر دی جس کے نتیجے میں وہ بیلجیئم کے خلاف میدان میں اترے مگر امریکا کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ناروے فٹبال فیڈریشن کی صدر لیزے کلاوینیس کے مطابق اس معاملے کو فیفا کی جانب سے ٹرمپ کو دیے گئے ’پیس پرائز‘ سے متعلق پہلے سے دائر شکایت کے ساتھ شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب بیلجیئم فٹبال فیڈریشن اور یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا نے بھی فیفا کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ فیفا نے بیلجیئم کی وضاحت طلب کرنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • یورپی یونین نے ایران کے 5 ججوں اور سائبر گروپ کے بانی پر پابندیاں عائد کردیں
  • گورنر سندھ سے مبشر میر کی قیادت میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے وفد کی ملاقات
  • ڈاکٹر محمد طفیل جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • ڈاکٹر محمد طفیل جامعہ کراچی کے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
  • ایشین گیمز 2026 :کرکٹ مقابلوں کے شیڈول اور گروپس کا اعلان
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ