کراچی میں دلہے کے اغوا کا مقدمہ درج ہو گیا، پولیس نے تلاش شروع کر دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں دلہے کے اغوا کا مقدمہ درج ہو گیا، پولیس نے تلاش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے روز دلہا کے لاپتا ہونے کے واقعے کا مقدمہ ان کے والد وسیم کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔
مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 11 ستمبر کو جہانزیب کی بارات جانی تھی، شادی کے روز شام 6 بجے وہ موٹر سائیکل پر تیاری کے لیے سیلون گیا تھا، جہانزیب 5 بجے اپنا موبائل فون بھی گھر چھوڑ کر گیا، تاہم سیلون سے دوسرے بیٹے کی ساڑھے 7 بجے کال آئی اور بتایا کہ جہانزیب سیلون نہیں پہنچا۔
درخواست گزار نے کہا میرا دعویٰ ہے کہ نامعلوم افراد نے جہانزیب کو اغوا کر لیا ہے۔ ادھر مغوی کے بھائی نے بتایا کہ جہانزیب نجی فیکٹری میں کام کرتا ہے، جب کہ پولیس حکام نے کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مغوی دلہے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے ایک شہری نے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے پولیس اہلکاروں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شہریوں کے اغوا میں ملوث ہیں۔ اس سلسلے میں متاثرہ شہری نے سوشل میڈیا پر مذکورہ اہلکاروں کی ویڈیو وائرل کی، جس کے بعد ایس پی ملیر نے اس کا سختی سے نوٹس لیا اور ایس ایچ او سے تحریری وضاحت طلب کر لی۔
Post Views: 9.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا مقدمہ
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔