عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ جیل میں ناروا سلوک ہورہا ہے، کے پی اسمبلی میں قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کے ساتھ رویے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ غیر قانونی اور انسانی حقوق کے خلاف رویہ اپنایا جارہا ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین کو اخبارات اور ٹی وی تک رسائی حاصل نہیں جبکہ دونوں کو بنیادی سہولیات بھی نہیں دی جارہیں۔
اس قرارداد کی اپوزیشن اراکین نے مخالفت کی تاہم عددی اکثریت کی وجہ سے حکومت کثرت رائے سے اس کو منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔