بیجنگ : شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا 25 واں اجلاس چین کے شہر تھیانجن میں منعقد ہوا۔چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔پیر کے روز چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم دنیا بھر میں سب سے بڑی علاقائی تنظیم بن چکی ہے، اس کے 26 شراکت دار ممالک ہیں جن کے مابین 50 سے زائد شعبوں میں تعاون جاری ہے، اور اس کا مجموعی اقتصادی حجم 30 ٹریلین ڈالر کے قریب ہے۔ ایس سی او کے بین الاقوامی اثر و رسوخ اور مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کھلے پن پر قائم رہنا چاہئے۔یوریشین براعظم نے قدیم تہذیبوں کو جنم دیا ہے ، مشرق اور مغرب کے انضمام کی قیادت کی ہے ، اور انسانی ترقی کو فروغ دیا ہے۔ قدیم زمانے سے تمام ممالک کے لوگوں نے ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا ہے اور ایک دوسرے سے سیکھا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو عوامی سطح پر تعلقات قائم کرنے چاہئیں، معاشی تعاون میں ایک دوسرے کی مکمل حمایت کرنی چاہیے اور تہذیبوں کے باغات کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے جو خود کفیل، خوبصورت اور ہم آہنگ ہوں۔
شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں باہمی احترام اور مشترکہ مقصد کی تلاش پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خیالات و نظریات کی ہم آہنگی ایک فائدہ مند قوت ہے، جبکہ باہمی احترام اور مشترکہ مقصد کا حصول کھلے ذہن اور حکمت کی نشانی ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سب رکن ممالک دوست اور ساتھی ہیں۔ ہمیں اختلافات کا احترام کرتے ہوئے اسٹریٹجک روابط کو برقرار رکھنا چاہیے، اجتماعی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے، یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، تعاون کے کیک کو بڑا بنانا چاہیے، تمام ممالک کے وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور خطے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سرحدی علاقوں میں عسکری حوالوں سے اعتماد پر مبنی میکانزم قائم کرنے میں پہل کی اور طویل سرحد کو دوستی، باہمی اعتماد اور تعاون کے بیلٹ میں تبدیل کیا۔ہم نے مشترکہ طور پر “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں تعاون کا آغاز کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا اور علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لئےایک تحریک فراہم کی۔ہم نے اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے ایک طویل مدتی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ہم نے جامع مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک پر مبنی عالمی حکمرانی کے تصور کو پیش کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا اور حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عدل و انصاف کی پاسداری کی جانی چاہئے۔ دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کے بارے میں ایک درست نقطہ نظر کو فروغ دینا چاہئے اور سرد جنگ کی ذہنیت، کیمپ تصادم اور غنڈہ گردی کی مخالفت کرنی چاہئے۔ اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھیں اور عالمی تجارتی تنظیم کی مرکزیت پرکثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت کریں۔ ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی وکالت کریں، اور زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر کو فروغ دیں۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ عملیت پسندی اور اعلیٰ کارکردگی پر عمل کرنا ضروری ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی تنظیمی اصلاحات کو فروغ دینا، وسائل کے استعمال اور صلاحیت سازی کو مضبوط بنانا، اور تنظیمی میکانزم کو زیادہ کامل، فیصلہ سازی کو زیادہ معقول اور اقدامات کو زیادہ موثر بنانا جاری رکھیں.

سیکیورٹی خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک جامع مرکز اور اینٹی نارکوٹکس سینٹر ، اور شنگھائی تعاون تنظیم کا ترقیاتی بینک جلد از جلد قائم کیا جائے گا۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ضرورت مند رکن ممالک میں عوامی زندگی سے متعلق 100 “چھوٹے لیکن خوبصورت” منصوبوں کو نافذ کرے گا،رواں سال رکن ممالک کو 2 ارب یوآن کی مفت امداد فراہم کرے گا، انٹر بینک کنسورشیم کے رکن بینکوں کو آئندہ تین سال میں 10 ارب یوآن کے قرضے جاری کرے گا ۔ اگلے سال سے ایس سی او کے لئے خصوصی اسکالرشپس کی تعداد کو موجودہ بنیادوں پر دوگنا کیا جائے گا اور ایس سی او ڈاکٹریٹ اسٹوڈنٹ انوویشن ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا ۔ اگلے پانچ سالوں میں رکن ممالک میں 10 “لوبان ورکشاپس” تعمیر کی جائیں گی ، جو افرادی تربیت کے 10،000 مواقع فراہم کریں گی۔

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شنگھائی تعاون تنظیم صدر شی جن پھنگ نے رکن ممالک نے کہا کہ انہوں نے کو فروغ

پڑھیں:

افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان

کراچی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن کیلئے افغانستان، مقامی قبائل اور حکومت کو ساتھ بیٹھنا پڑے گا، افغانستان کے لوگوں کو پاکستان سے نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔

توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ 2 میں جھوٹے گواہ پیش کرکے وقت ضائع کیا جارہا ہے، جھوٹے گواہ کی سزا سات سال قید ہے، کمرہ عدالت میں میڈیا کے جو تین چار لوگ آتے ہیں انہیں بولنے کی اجازت ہی نہیں۔

علیمہ خان ںے کہا کہ بانی کو بچوں سے بات نہیں کرائی جاتی، بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا ملٹری ٹرائل چل رہا ہے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کیلئے افغانستان، مقامی قبائل اور حکومت کو ساتھ بیٹھنا پڑے گا، افغانستان کے لوگوں کو پاکستان سے نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، افغانوں کو دھکے دے کر نکالا گیا یے، دہشت گردی کی وجہ سے ہمارے فوجی، پولیس والے اور عام لوگ مارے جارہے ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ کے پی کے سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز علی امین گنڈا پور کے ساتھ بیٹھیں، تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی وفد کے ہمراہ افغانستان جائیں، وہ قانونی طریقے سے عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرینگے، ہمارا میڈیٹ چوری کیا گیا پارٹی کو دبایا گیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ کامن ویلتھ رپورٹ میں بتایا گیا ہے پاکستان میں الیکشن چوری کیا گیا، پاکستان میں ووٹ چوری کی سزا آرٹیکل چھ ہے، 26ویں ترمیم کرکے عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس ریکارڈ پر ہے، جو ججز سچ کے ساتھ کھڑے ہیں وہ قوم کے ہیرو ہیں، ملک میں عاصم لاء چل رہا ہے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، کے پی میں امن قیام کرنا اور گورننس ٹھیک کرنا ضروری ہے، تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز ان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے پشاور میں فوری جلسہ کریں سب کو بلائیں، یہ حکومت ناجائز حکومت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینی عوام کے لیے تعاون، صحت کے شعبے میں معاہدہ طے
  • اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم 
  • پاک ایران باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • مسلم ممالک کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، خواجہ آصف نے تجویز دیدی
  • اسرائیلی خاتون وزیر گھپلے کی زد میں، منشیات کا لیب برآمد
  • چینی حکام ، سرمایہکاروں سے ملاقاتیں ، مسائل تعاون کے جزبے سے بے حل کیے جائیں گے : صدر 
  • عرب اسلامی اجلاس: مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی
  • عرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویز
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان
  • گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا