باہمی روابط کے فروغ میں ایس سی او تھیانجن سمٹ ایک اہم کردار ادا کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
باہمی روابط کے فروغ میں ایس سی او تھیانجن سمٹ ایک اہم کردار ادا کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز
بیجنگ (سب نیوز ) 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شریک وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے تھیانجن میں چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی تھیانجن سمٹ سے شنگھائی اسپرٹ کو مزید روشن بنانے اور یوریشیا کے باہمی روابط کو آگے بڑھانے کی توقع ظاہر کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ وسطی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء سمیت خطے کے ممالک کے مابین تعاون کی مضبوطی سے یوریشیا کے باہمی روابط کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔اس کے ساتھ ہی ، حالیہ سربراہی اجلاس شنگھائی اسپرٹ کو مزید روشن بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی صدارت سے سمٹ کو ضرور بہت سے ثمرات ملیں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ملک اور چین کا قریبی دوست ہونے کے ناطے پاکستان اس سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ صدر شی جن پھنگ ایک بہت ہی دور اندیش رہنما ہیں، انہوں نے نہ صرف چین کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کیا ہے بلکہ وہ ترقی کے ثمرات سے دوسرے ممالک کو فائدہ پہنچانے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے میں شامل کرنے کے لئے بھی پرعزم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان میں قیامت خیز زلزلہ: 250 جاں بحق، سیکڑوں زخمی، کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے پاکستانی طبی کارکن چین میں روایتی چینی طب سیکھنے میں مصروف عمل انسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد افغان شہری کو قید کی سزا سنا دی روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کیلئے آئندہ ماہ کے وسط تک فنانشل ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ ایس آئی ایف سی اور ای سی سی کا اہم اقدام، توانائی کے شعبے میں تاریخی پیشرفت شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے اسلام آباد کو سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کرانے کے لیے متعدد منصوبے زیر غورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شنگھائی تعاون تنظیم باہمی روابط شہباز شریف
پڑھیں:
کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔
7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔
نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاریترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔