2025-07-26@13:11:00 GMT
تلاش کی گنتی: 2278

«ہو گیا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی بجٹ 2025-26 پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے غریب طبقے پر بوجھ بڑھانے اور اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والا قرار دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ بجٹ غریب کو مزید غریب اور امیر کو امیر بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔سلمان اکرم راجہ نے  کہا کہ گزشتہ سال تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ 100 فیصد بڑھایا گیا جبکہ اس طبقے کی درخواست تھی کہ ان پر بوجھ کم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پلاٹس کی خرید و فروخت پر ٹیکس 4 فیصد سے کم کر...
    مودی حکومت پر ملک کو کمزور اور لاچار بنانے کا الزام لگاتے ہوئے شیو شینا کے مرکزی لیڈر نے کہا کہ خارجہ پالیسی سے لیکر انفراسٹرکچر تک ہر محاذ پر حکومت ناکام رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کے سینیئر لیڈر سنجے راوت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو سخت تنقید کی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مودی حکومت کی تیسرے مدت کار کے پہلے سال کو ناکام قرار دیا اور خارجہ پالیسی، سیکورٹی اور انفراسٹرکچر پر سنگین سوالات اٹھائے۔ سنجے راوت نے کہا کہ مودی کا تیسرا دور شروع ہو چکا ہے لیکن پہلے سال میں کچھ خاص نہیں ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی کی نمبر کی سیاست 240 سیٹوں پر...
    نئی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے 216 نہیں بلکہ 225 قیدی فرار ہوئے ہیں، سابقہ جیل انتظامیہ نے دانستہ بات کو چھپایا یا ان سے غلطی ہوئی ہے؟ قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پر مزید 10 قیدیوں کے فرار ہونے کا علم ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے 216 نہیں بلکہ 225 قیدی فرار ہوئے ہیں، سابقہ جیل انتظامیہ نے دانستہ بات کو چھپایا یا ان سے غلطی ہوئی، قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پر مزید 10 قیدیوں کے فرار ہونے کا علم ہوا، سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ایس پی شعبہ تفتیش ملیر کو خط لکھ کر فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد سے متعلق آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 3...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے۔معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کو عید کی مبارکباد۔اللہ تعالی ہماری عید کی قربانیوں کو قبول کرے۔ وزیرا عظم کی فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی۔ ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جارحیت عصر حاضر کا بد ترین ظلم ہے۔عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی عوام کو ضرور آزادی ملے گی۔ وزیر اعظم شہباز...
    نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ — فائل فوٹو   نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اقتصادی سروے سے واضح ہوگیا کہ غلط حکومتی پالیسیوں سے کسان رل گیا۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتصادی سروے نے حکومتی معاشی ناکامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچجماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بڑی فصلوں کی پیداوار میں کمی حکومت کے کسان دشمن اقدامات کا نتیجہ ہے۔لیاقت بلوچ  نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے اہداف حاصل نہ ہونا ناکام زرعی پالیسیوں...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ رہائی سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ عمران خان کو ضمانت پر رہا کیا جانا چاہیے، تو وہ اس قانونی عمل کی حمایت کریں گے۔ برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز (Sky News) کے ساتھ انٹرویو میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے اس بارے میں معلوم نہیں، میں نے پہلی بار یہ سنا ہے، لیکن اگر یہ سچ ہے تو یہ قانونی عمل کا حصہ ہے، اور اگر عدالتیں یہ فیصلہ کرتی ہیں تو میں اس کی سپورٹ کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں بذات خود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے کی کمی کے بعد 282 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
    سٹی42: عیدالاضحی کے ایام میں قانون شکنی اور ضابطوں کی خلاف ورزی پر پولیس نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 238 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 196 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس کے مطابق ون ویلنگ میں ملوث 19 افراد کو گرفتار کر کے 18 مقدمات درج کیے گئے۔ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا، 2 مقدمات درج ہوئے۔پتنگ بازی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 مقدمات درج کیے گئے۔اسلحے کی نمائش پر 39 افراد کو حراست میں لیا گیا۔لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار ہوئے۔قربانی کی کھالیں غیر قانونی طور پر جمع کرنے پر 55 افراد گرفتار کیے گئے اور 53 مقدمات درج ہوئے۔سری پائے بھوننے پر 79...
    عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان کیے گئے، اس عید پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ جانور کم فروخت ہوئے۔ ٹینریز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ قربان کیے گئے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اس عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، قربانی کے جانوروں کی فروخت کا کل تخمینہ 500 ارب سے کم ہے۔ گائے کی قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے، کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بکرے کی قیمت میں 10,000 سے 50,000 روپے تک اضافہ ہوا۔ اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق...
    پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی فوری رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اورشادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دوران ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل جائے اور ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا باپ اور دو بیٹے سوتے میں ہی موت کی نیند سلا دیے گئےراولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں رات گئے فائرنگ کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ جاتلی کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کا نشانہ بننے والے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن میں باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب پورا علاقہ سو رہا تھا۔ حملہ...
    اکستان میں قابل استعمال پانی کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نہ بڑھنے کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی آمد کم ہوئی ہے جس سے آبی ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ تربیلا ڈیم میں ایک دن میں پانی کی سطح 9 فٹ کم ہوئی جبکہ قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز ملک کے ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 38 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ تھا، جو کم ہو کر اب 35 لاکھ 4 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔ حسد کا علاج نہیں ، وزیر اطلاعات...
    سوشل میڈیا کی دنیا کا جانا پہچانا چہرہ، کھابے لامے، جنہوں نے بنا ایک لفظ کہے دنیا کو قہقہوں کا تحفہ دیا، اب خود ایک سنجیدہ خبر کی زینت بن چکے ہیں۔ امریکا کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ یہ واقعہ 6 جون کو پیش آیا جب اٹلی کے شہری 25 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے لاس ویگاس پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے ان کے ویزا کی مدت سے تجاوز کی بنا پر انہیں حراست میں لے لیا۔ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے بعد ازاں تصدیق کی کہ کھابے لامے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، تاہم اسی روز انہیں ’رضاکارانہ واپسی‘ کی...
    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ بھارت نے جارحیت کی ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے، ہم کافی عرصے سے بھارت کو کہہ رہے تھے کہ مسائل پُرامن طریقے سے حل کیے جائیں، بھارت کی جارحیت پر پاکستان کے جواب سے دنیا میں بھارت کے امیج کو دھچکا لگا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سفارتی وفد کے رکن جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن تمام ممبران کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی، یو این کے سیکرٹری جنرل اور صدر جنرل اسمبلی سے بھی ملاقات ہوئی۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ بھارت...
    موٹروے ایم فائیو پر مویشیوں سے لوڈ ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے۔موٹروے پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار افراد مویشی منڈی سے واپس گھر جا رہے تھے، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ 
    سوشل میڈیا کی دنیا کا جانا پہچانا چہرہ، کھابے لیم، جنہوں نے بنا ایک لفظ کہے دنیا کو قہقہوں کا تحفہ دیا، اب خود ایک سنجیدہ خبر کی زینت بن چکے ہیں۔ امریکا کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ یہ واقعہ 6 جون کو پیش آیا جب اٹلی کے شہری 25 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کھابے لیم لاس ویگاس پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے ان کے ویزا کی مدت سے تجاوز کی بنا پر انہیں حراست میں لے لیا۔ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے بعد ازاں تصدیق کی کہ کھابے لیم ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، تاہم اسی روز انہیں ’رضاکارانہ واپسی‘...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عیدالاضحیٰ کا پہلا دن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا جبکہ ملک بھر میں دوسرے دن بھی سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔ جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام بھی جاری ہے جبکہ مختلف شہروں میں اس حوالے سے شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔مختلف علاقوں میں شہری چھوٹے اور بڑے جانور قربان کر رہے ہیں ۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق  عید کے موقع پر کئی شہروں میں عید میلے بھی لگے ہوئے ہیں۔ان میلوں میں بچے اونٹ، تانگے کی سواری اور جھولوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا دوسری جانب ماہرینِ صحت نے مشورہ...
    رحیم یار خان پولیس نے کچہ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا، جبکہ 2 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، صادق آباد اور بھونگ سے اغوا کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے کچہ کے علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کیا، جس کے دوران فریقین میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے نتیجے میں نعیم سومرہ، کامران شیخ، عرفان لنگاہ، شہباز شیخ اور عبدالستار کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی افراد کو چند روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: کراچی سے اغوا خاتون اور تین بچے...
    پنجاب کے مختلف علاقوں میں جانور ذبیحہ کے دوران بھگڈر اور دیگر حادثات میں 144 شہری زخمی ہوئے جن میں سے 33 شدید زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ذبیحہ کے دوران گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ پنجاب میں بھی اسی طرح کے واقعات میں 41 شہری زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوپی صوابی  کے علاقے مینئی لویہ لار میں قربانی کی گائے نے ذبیحہ کے وقت لات ماری جو ایک نوجوان کو لگی۔ گائے نے ذبیحہ سے قبل رسیاں باندھنے کے دوران لات ماری، جو نوجوان کے سینے پر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر ضابطے...
    روس نے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر بڑا ڈرون حملہ کیا جس میں 3 افراد ہلاک اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔ خارکیف کے میئر کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے 9 میزائل اور 206 ڈرون فائر کیے گئے جس میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ فروری 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف شروع کی جانے والی جارحیت کے دوران یہ خارکیف پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ یوکرین کے سرکاری ڈیٹا کے مطابق روس کی جانب سے فائر کیے گئے 174 حملوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا گیا۔...
    عید الاضحیٰ کے موقع پر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے شدید گرمی سے پریشان عوام کو راحت فراہم کی۔ یہ بھی پڑھیں:عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ ضلع باجوڑ میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، جس سے شہریوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شدید گرمی کے بعد ہونے والی اس بارش نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا، اور لوگوں نے موسم کی اس تبدیلی کو قدرت کا انعام قرار دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس...
    —فائل فوٹو دادو کے علاقے میہڑ کے گاؤں مانجھی خان ڈھلو کے قریب دادو کینال میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے 2 نوجوانوں کو بچا لیا، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  نوجوان درگاہ سعیدی موسانی سے واپسی پر نہاتے ہوئے دادو کینال میں ڈوبے۔
    ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قربانی کی کھالوں کا تخمینہ 6 ارب 35 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، گائے بیل بچھیا کی تیس لاکھ کھالیں حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، بھینس کی 1700، بکروں کی 34 لاکھ 65 ہزار کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے۔ اس کے علاوہ بھیڑ کی قربانی سے چار لاکھ اور اونٹ کی قربانی سے ایک لاکھ کے قریب کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے، گائے بیل بچھیا کی کھال کی اوسط قیمت 1575 روپے، بھینس کی کھال کی قیمت 1680 روپے ہوگی۔ ٹینڑیز اس سال بکرے کی...
    حریت رہنما نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد کشمیریوں کو بھارت میں سخت ہراساں کیا گیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور واپس کشمیر لوٹنے پر مجبور کیا گیا جو انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے انسانی حقوق کی تنظیموں، دانشوروں اور بھارت کے باضمیر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے خلاف بڑھتے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کریں اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گذشتہ روز سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عالی کدل سرینگر کے 30 سالہ...
    ڈائریکٹر پی آئی سی نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کی ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی بہتر آئے ہیں، انہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے جبکہ ذہنی سکون اور آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور راہنما مسلم لیگ نون خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو پنجاب کارڈیالوجی میں شفٹ کردیا گیا اور ان کے تمام ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر بلال محی الدین کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت میں بہتری پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، ان کی دل کی دھڑکن تیز...
    بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا جس کے لیے ان پر سیاسی جماعتوں کا شدید دباؤ تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے عبوری سربراہ پروفیسر نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم سے اہم خطاب کیا۔ انھوں نے عوام سے خطاب میں اعلان کیا کہ ملک میں جنرل الیکشن آئندہ برس اپریل کے پہلے دو ہفتوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اصلاحات، انصاف اور انتخابات کے تین بنیادی مینڈیٹ پر کام کیا اور آئندہ برس تک نمایاں پیش رفت نظر آئے گی۔ بنگلادیش کے عبوری سربراہ نے مزید بتایا کہ عام انتخابات کے بارے میں تفصیلی روڈ میپ الیکشن کمیشن جلد فراہم کرے گا۔   اپنے...
    خواجہ سعد رفیق : فائل فوٹو  سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنی صحت سے متعلق بتادیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ علاج کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا، ضروری علاج و معالجہ کے بعد الحمد للّٰہ ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔اپنے پیغام میں رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ میڈیا رپورٹس کے باعث احباب اور مہربانوں کو تشویش لاحق ہوئی، تمام احباب اور کرم فرماؤں کی دعاؤں کا شکریہ۔
    سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناسازہوگئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔ خاندانی ذرائع نے بتایاکہ اسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے ٹیسٹ کیے گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو دل کی دھڑکن تیزہونے پر اسپتال لایا گیا اور ان کو چیک اپ کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کو آرام کا مشورہ دیا۔
    بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں پانچن لاما ارتنی چوکی گیابو سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ صدر مملکت نے انہیں دسویں پانچن لاما کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بدھ مت کے گہرے علم کے حامل اور عوام و خواص کی محبت کے مستحق تبتی بدھ مت کے روحانی رہنما بننے کی ترغیب دی۔ انہوں نے قومی یکجہتی کو فروغ دینے، مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور تبت کے مستحکم ترقیاتی عمل میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع کا اظہار کیا۔پانچن لاما نے کہا کہ وہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی ہدایات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور دسویں پانچن لاما کی مثال پر عمل کرتے ہوئے...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے گرائے گئے جنگی طیاروں کے پائلٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں معروف اینکر پرسن شہزاد اقبال نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان مبشر ہاشمی نے سوال کیا کہ ان جیٹس کے پائلٹس کا کیا ہوا؟ جواب میں شہزاد اقبال نے بتایا 'بھارت کے تباہ ہوئے طیاروں کے دو پائلٹس کی موت ہوگئی تھی، جب کہ تین زخمی تھے جو زیرِ علاج تھے'۔شہزاد اقبال نے بتایا کہ ' جب میں نے ائیرفورس کے لوگوں سے پوچھا کہ یہ معلومات آپ تک کیسے پہنچتی ہیں تو انہوں نے بتایا کہ یہ...
    ستوکتلہ کے علاقہ میں  فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں، ایس ایچ او ستوکتلہ داود خالد سمیت پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایچ او ستوکتلہ داود خالد کے مطابق مقتولین کی شناخت 45 سالہ سعید اور 22 سالہ شمشاد کے نام سے ہوئی ہے۔ موٹرسائیکل سوار چار ملزمان نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا۔ جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری...
    سابق سینیٹر عباس آفریدی کے حجرے میں دھماکا،بڑا نقصان ہو گیا، کوہاٹ میں پنڈی روڈ پر عظیم باغ میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کے حجرے میں دھماکہ ہوا پولیس کے مطابق عباس آفریدی کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا،پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگا رہی ہے۔ ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ ہوا ہے۔ بم ڈسپوزیبل سکواڈ موقع پر پہنچ رہی ہے ۔ پولیس کی بی ڈی یو ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے ۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے پارٹی میں شامل ہونے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزاؤں کی معطلی کے حوالے سے 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کیلیے مقرر ہوا، پہلی مرتبہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے کوئی پیش ہوگا لہٰذا امید ہے کوئی مثبت پیشرفت ہوگی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیس کی سماعت نہیں ہوئی تھی روٹین میں ایک مہینے کے اندر فیصلہ ہوتا ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کیس میں 70 دن بعد ان کی رہائی ہوگئی تھی جبکہ دوسرے کیس میں 51 دن...
    ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمتیں ہزاروں روپے بڑھ گئیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے اضافے سے 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 270 روپے ہو گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 380 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 81 ہزار 674 روپے میں فروخت ہوا۔ ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کے نرخ 159 روپے اور 136 روپے اضافے سے بالترتیب 3 ہزار 745 روپے اور 3 ہزار 210 روپے ہو گئے۔ ایسوسی...
    ڈسٹرکٹ جیل ملیرسے فرارہونے والے 25 سالہ قیدی نے ماڑی پورمدنی کالونی میں گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی جبکہ متوفی قیدی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق ماڑی پورتھانے کے علاقے مدنی کالونی میں گھر سے ایک شخص کی گلےمیں پھند لگی لاش لی ہےاطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متوفی شخص کی شناخت 25 سالہ رضا ولد پرویز مسیح کے نام سے کی گئی،ایس ایچ اوماڑی پورسردارعلی عباسی کے مطابق متوفی شخص رنچھوڑکا رہائشی تھا اورمتوفی شخص ماڑی پورمدنی کالونی میں واقعے اپنی بہن کے گھرآیا تھا۔ بہن اوربنہوئی  گھرپرنہ ہونے پرمتوفی نے گلے مین پھندا لگا...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )سندھ پولیس اور متعلقہ ادارے ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 111 کی تلاش کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ اب تک 105 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جاچکا ہے. جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ پیر کی شب اس وقت پیش آیا جب معمولی شدت کے زلزلے کے بعد قیدیوں کو صحن میں لایا گیا موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیدیوں نے جیل کے عملے سے اسلحہ چھینااور فائرنگ کے تبادلے کے بعد مرکزی دروازہ توڑ کر فرار ہو گئے حکام کے مطابق 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے ابتدائی طور پر 83 کو...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )کراچی کی ملیر جیل سے فرارہونے والے قیدی کی ماڑی پور کے علاقے میں میں گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی، ریسکیو ورکرز نے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا. پولیس حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماڑی پور میں خودکشی کرنے والا شخص ملیر جیل کا مفرور قیدی تھا، یہ مفرور قیدی عیدگاہ تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہوکر ملیر جیل گیا تھا خود کشی کرنے والے مفرور قیدی کی شناخت رضا...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک سال میں صوبہ پنجاب کا ماحولیاتی عہد تبدیل ہو گیا، پنجاب نے ایک سال میں وہ اقدامات کیے ہیں، جن کی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم ماحولیات پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ایک سال میں پنجاب کا ماحولیاتی عہد تبدیل ہوگیا ہے۔مریم نواز نے پنجاب حکومت کی جانب سے ماحولیات کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلی کلائمیٹ پالیسی، کلائمیٹ ریزیلینٹ پنجاب وژن اینڈ ایکشن پلان نافذ کردیا ہے۔ پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گزشتہ رات فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت عدیل کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو حاصل کی جا رہی ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دشمن کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکتے: خالد مقبولدوسری جانب چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول نے لیاقت آباد کے ٹاؤن ممبر علی عدیل کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے نہتے اور معصوم کارکنان پر قاتلانہ حملہ شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ ایم کیو...
    قیصرکھوکھر:محکمہ خزانہ نے محکمہ جیل ،محکمہ بلدیات کے بجٹ کو ترتیب دے دیا, تنخواہوں،قیدیوں کے کھانے،بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے 9ارب کی ڈیمانڈ رکھی گئی. محکمہ جیل نے لاہور،سیالکوٹ میں2نئی جیلیں بنانے کیلئے 2ارب روپے مانگے, ڈی آئی جی جیل ڈی جی خان ،بہاولپور ،ساہیوال ،سرگودھا کے دفاتر کیلئے2ارب کا بجٹ طلب, محکمہ بلدیات نے کل418 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مانگا, محکمہ بلدیات نے مثالی گاؤں کے لئے 60ارب روپے مانگے.  صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال 65شہروں میں سیوریج ،ڈرینج سسٹم کیلئے 215 ارب روپے طلب کئے گئے, یو سی کے نئے دفاتر بنانے کے لئے 2ارب 50کروڑ روپے مانگے گئے, فارن فنڈڈ پروگرام پر 50ارب...
    30سالہ زبیر بٹ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ زبیر کو ہندو انتہا پسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ایک کشمیری نوجوان کی لاش پر اسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کی شناخت زبیر احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے جو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے علاقے عالی کدل کا رہائشی ہے۔ 30سالہ زبیر بٹ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ زبیر کو ہندو انتہا پسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کا پیر کی شام چار بجے کے قریب زبیر سے رابطہ منقطع ہو گیا...
    اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو چترال میں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ثنا کی میت کو گزشتہ روز اسلام آباد سے چترال منتقل کیا گیا تھا، اپرچترال کے علاقے چونیچ میں لواحقین اور اہل علاقہ نے جنازے میں شرکت کی۔ فیصل آباد کے رہائشی 22 سالہ عمرحیات نے دوستی سے انکار پر17 سالہ ثنایوسف کو اسلام آباد کے سیکتر جی13 گھر میں گھس کر قتل کیاتھا۔ یہ بھی پڑھیں: چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا مقتولہ کے والد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کا اور ان کے خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، انہوں نے حکومت سے...
    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی خصوصی ہدایت پر متعلقہ سیشن ججز اور مجسٹریٹس نے جیلوں کے دورے کیے، دوروں کے دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 220 ملزمان کے مقدمات جیلوں میں نمٹاتے ہوئے انکو رہا کردیا گیا اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی خصوصی ہدایت پر خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید 220 معمولی جرائم والے قیدیوں کے مقدمات کو نماٹے ہوئے انہیں رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عیدالا ضحیٰ کے موقع پرخیبر پختونخوا کے جیلوں میں قید معمولی نوعیت کے 220 قیدیوں کے مقدمات  نمٹاتے ہوئے اسے  رہا کر دیا گیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی خصوصی ہدایت پر متعلقہ...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ضلع کشمور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، کچے کے ڈاکوؤں کے، جبکہ بلوچستان کے متعدد علاقے اس وقت کالعدم تنظیموں کے رحم و کرم پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کشمور، شکارپور اور بلوچستان میں بدترین بدامنی،  جعلی مینڈٹ کی حامل حکومت اور ریاستی ادارے قیام امن میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع کشمور میں بڑھتی ہوئی بدامنی، مسلح ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری اور ریاستی اداروں کی مسلسل ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کشمور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، کچے کے ڈاکوؤں کے، جبکہ بلوچستان کے متعدد...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس ہوا .جس میں بجٹ اہداف کی منظوری سے متعلق غور کیا گیا۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعطم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا. وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیراعلی  بلوچستان سرفراز بگٹی اجلاس میں شریک ہوئے. اس کے علاوہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے. قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری کے حوالے سے غور کیا گیا۔اجلاس میں قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا گیا،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کے حوالے سے معروف صحافی اور اینکر پرسن ہرمیت سنگھ نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سانحے سے کچھ ہی دیر قبل تک مقتولہ ان سے رابطے میں تھی اور گزشتہ ہفتے بھر بھی ان کی بات چیت ہوتی رہی۔ہرمیت سنگھ کے مطابق ثناء یوسف کی رہائش ایسی جگہ پر تھی جہاں بالائی منزل پر کسی کی اجازت کے بغیر جانا ممکن نہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قاتل ان کا جاننے والا تھا اور اہلِ محلہ بھی اس کی شکل سے واقف تھے۔ اینکر نے کہا کہ جس طرح اچانک راتوں رات میت...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جیت کے جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے بعد بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے دروازے پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 7 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کے حامی جشن منا رہے تھے اور اس دوران ہزاروں افراد جمع تھے، مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔ حکام نے ابھی تک مرنے والوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم میتوں اور زخمی ہونے والوں کو...
    ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو تمپ سے کوئٹہ جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج صبح اُس وقت پیش آیا جب نورزئی اپنی اہلیہ، محافظ اور ڈرائیور کے ہمراہ کوئٹہ جا رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو تمپ سے کوئٹہ جاتے ہوئے اغوا کیا گیا، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک اور افسر نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر...
    وفاقی دارالحکومت میں ٹک ٹاکرثناء یوسف کے قتل کے حوالے سے معروف صحافی نے اہم انکشافات کرتے ہوئے اندرکی بات بتادی۔ ٹک ٹاکرثناء یوسف کومبینہ دوست عمر حیات عرف کاکا نے گھر میں گھس کر قتل کیا اور اب اس بارے میں مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں، پولیس یہ بھی تحقیقات کررہی ہے کہ ملزم کے لیے دروازہ کسی نے کھولا یا پھر مقتولہ کی والدہ کے بازار جاتے وقت کھلا رہ گیا جس سے وہ دوسری منزل پر موجود متعلقہ کمرے تک پہنچنے میں کامیاب ہواجہاں ثناء یوسف موجود تھی، پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ کیا ملزم وہاں پہلے سے موجود تھا اور گلی میں موقع کی تلاش میں رہا یا نہیں۔ سینئر صحافی ایاز...
    ---فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی پیٹرن انچیف سے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہینِ عدالت کا کیس غلطی سے مقرر ہونے کے باعث آج کی کاز لسٹ سے نکال دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق کیس غلطی سے مقرر ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ پیٹرن انچیف، عمران خان کے فوکل پرسن نیازاللّٰہ نیازی نے 24 مارچ کے عدالتی آرڈر پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس کی قائم مقام چیف سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کرنی تھی۔جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بھی بینچ کا حصہ تھے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر میں آنے والے زلزلے کے باعث جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق گرفتار قیدیوں کی تعداد 94 ہو گئی ہے جبکہ 122 قیدی ابھی بھی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ جیل حکام کا بتانا ہے مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیےگھروں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں، رضا کارانہ طور پر واپس آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت بھرتی جائے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہے، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات رغحت درج کیا...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان تاحال برقرار ہے۔ گزشتہ ماہ جوہری طاقتوں کے درمیان 4 روز تک جاری رہنے والی شدید جھڑپوں اورسیز فائر کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان تلخی بدستور قائم ہے، جس کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے ایشیا ٹی 20 ایونٹ کا انعقاد خطرے میں دکھائی دیتا ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں کہا کہ سچ یہ ہے کہ ہم نے ایشیاکپ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی، ہماری توجہ مکمل طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پھر انگلینڈ...
    کہتے ہیں 9 مئی پر معافی مانگیں، آج میری 2 بہنوں کو جیل کے اندر جانے دیا گیا اور مجھے باہر بٹھایا گیا، سمبڑیال میں کھل کر دھاندلی ہوئی ہے، انصاف کے ادارے کنٹرول کرلیے گئے ہیں لندن پلان کے تحت 9 مئی ہوا، 26ویں ترمیم ہوئی، 10 ہزار پی ٹی آئی ورکرز کو جیلوں میں ڈالا گیا،چیف الیکشن کمشنر غیر آئینی طریقے سے ابھی تک بیٹھا ہوا ہے، علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ مجھے 9 مئی پر معافی مانگنے کو کہا جاتا ہے اور جب دباؤ بڑھتا ہے تو پھر یہ میرے پاس ٹیمیں بھیجتے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر دونوں بہنوں...
    قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے، 9 مشتبہ افرادزیر حراست زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکالا گیا تھا،قیدی کو ہر حال میں پکڑا جائے، وزیر جیل کی گفتگو کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار ہوگئے۔قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک قیدی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے 87 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکالا گیا...
    کراچی کے ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے گزشتہ روز فرار ہونے والے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کیلیے آپریشن جاری ہے اور اب تک 90 قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ملیر جیل کے اطراف اور مختلف علاقوں سے اب تک 90 قیدیوں کو پکڑا گیا ہے جبکہ ان میں سے دو یا تین نے رضاکارانہ گرفتاری دی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوئے جن میں سے 126 کی تاحال تلاش جاری ہے۔دوسری جانب جیل توڑ کر فرار ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف میں واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں فرار قیدیوں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے قیدیوں کے فرار ہونے...
    —تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا گزشتہ روز فائرنگ سے قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی چترال میں تدفین کردی گئی۔مقتولہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پولیس کے مطابق ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کے قتل کیا گیا تھا، اس قتل اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ثناء یوسف کے قتل کے کیس کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیاپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں گھر...
    آسلام اباد میں سی پی این ای کے زیر اہتمام pain of chain کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں  2024-2025 کے دوران صحافیوں پر حملوں، گرفتاریوں، اغوا اور مقدمات درج ہونے سے متعلق پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ جاری کی گئی۔ سی پی این ای کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں پیکا ایکٹ جبکہ 2024 میں ہتک عزت قانون کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر حملہ کیا گیا۔ پنجاب اور وفاقی حکومت نے میڈیا قوانین پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی ، صحافت پر ریاستی و غیر ریاستی دباؤ کیوجہ سے آزادی رائے شدید خطرے میں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پی این ای نے متنازع قوانین کی واپسی اور مشاورت...
    کوئٹہ: بلوچستان میں دستی بم  حملے کے واقعے میں  ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے بکرا پیڑی منڈی میں دستی بم حملے کے نتیجے میں  ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی  ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس  کی نفری جائے وقوع پر پہنچی  اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے علاقے کی ناکا بندی کرلی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔   گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تحقیقات دریں اثنا کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس...
    ---فائل فوٹو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے 2024-25 کی پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ جاری کردی جس میں متنازع قوانین کی واپسی اور مشاورت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال بھر صحافیوں پر حملے، گرفتاریاں، اغواء اور مقدمات رپورٹ ہوئے، پیکا ایکٹ 2025ء اور ہتک عزت قانون 2024ء آزادی اظہار پر حملہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور وفاقی حکومت نے میڈیا قوانین پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی، صحافت پر ریاستی و غیر ریاستی دباؤ سے آزادی رائے شدید خطرے میں ہے۔ سی پی این ای کا صحافی فرحان ملک اور وحید مراد کی گرفتاری پر اظہار تشویشسی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف اور سیکریٹری جنرل...
    آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ملزم ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اُٹھایا۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پیز کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثناء یوسف قتل کیس سے اسلام آباد سمیت پورے پاکستان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان اور ٹیلنٹڈ ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا کے ذریعے سوسائٹی میں نام بنایا، 17 سال کی عمر میں ثناء یوسف کی بات کو سوسائٹی میں سنا جاتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’پھول پیش کرنےکے بعد فائرنگ کی‘ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، فرار...
    ---فائل فوٹو  سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل نے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ کراچی: ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرارکراچی میں ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے، کچھ کو دوبارہ پکڑ لیا گیا، قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھینا اور تشدد بھی کیا۔ سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں قیدی زلزلے کے خوف کے باعث توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نکلے، رات ڈیڑھ بجے کے قریب قیدیوں نے مرکزی دروازہ توڑا، 216 قیدی فرار ہوئے جس میں سے 78 کو پکڑ لیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 138 قیدیوں کی تلاش جاری ہے، قیدیوں نے جیل اسپتال، انٹرویو بوتھ، ای کورٹ اور مختلف شعبوں میں توڑ پھوڑ کی۔...
    - کولاج فوٹو: اسکرین گریب کراچی میں ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کی ماں اُسے واپس جیل لے آئی۔فرار ہونے والے قیدی کی ماں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے قیدی بھاگے تو میرا بیٹا بھی جیل سے بھاگ کر گھر آگیا تھا۔والدہ نے کہا کہ بیٹے نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے بہت سے قیدی فرار ہوگئے تو میں بھی گھر آگیا۔خاتون نے کہا کہ میں پیدل اپنے بیٹے کو واپس جیل لے کر آئی ہوں۔ زلزلے کے باعث ملیر جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ، 300 قیدی فرارکراچی زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ، 300... یاد رہے کہ پیر کی رات کراچی کی ملیر جیل...
    اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی 13 میں معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ گئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کم عمر لڑکا، جس نے کالی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے، شام 5 بج کر 9 منٹ پر موقع واردات یعنی جی 13 سے فرار ہوتا ہے۔ سی سی ٹی وی میں ملزم کو بھاگتے ہوئے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کون تھیں؟ ذرائع کے مطابق تھانہ سنبل پولیس نے تحقیقات کے...
    غزہ : جنوبی غزہ کے ناصر اسپتال میں ماتم کا سماں تھا جب درجنوں افراد ایک باپ، حسام وافی، کی لاش پر بین کرتے نظر آئے، جو اپنے بچوں کے لیے خوراک لینے گیا تھا لیکن اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ چھ بچیوں کے باپ حسام وافی کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز سے آٹا لینے گیا۔ فلسطینی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق، اس واقعے میں 31 افراد جاں بحق ہوئے۔ حسام کی والدہ نہلہ وافی نے روتے ہوئے کہا: “وہ اپنی بیٹیوں کے لیے روٹی لینے گیا تھا، لاش بن کر واپس آیا۔” ناصر اسپتال کے صحن میں حسام کی بیوہ اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کراچی پولیس اور صوبائی حکام نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ملیر جیل سے 100 سے زائد قیدی 'زلزلے کے باعث کمزور ہونے والی‘ دیوار توڑ کر فرار ہو گئے، جن میں سے 76 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پاکستانی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں اضافہ کیوں؟ ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 500 سے 600 قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ 100 سے زیادہ قیدی فرار ہو گئے، اور ان میں سے 73 کو دوبارہ پکڑ...
    خاتون گزشتہ روز اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کی نند ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اسے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کےعلاقے میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، خاتون گزشتہ روز اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کی نند  ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اسے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار...
    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل کے قریب دستی بم کا دھماکا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کےمطابق دستی بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 7افراد زخمی ہو گئے،پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیاگیاجبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
    عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور گلی محلوں میں قربانی کے جانوروں کی رونقیں نظر آ رہی ہیں اسی خوشگوار ماحول میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی منیب بٹ نے عید کے لیے ایک خوبصورت اونٹ خریدا تھا جسے خاص انداز میں سجایا گیا تھا لیکن محلے کے بچوں نے شوق میں اونٹ پر پتھر پھینکنا شروع کر دیے جس کے باعث اونٹ ڈر کر رسی تڑوا کر بھاگ نکلا یہ منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا جسے جلد ہی انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ویڈیو میں اونٹ کو خراماں خراماں گلیوں میں چلتے اور لوگوں کو راستہ چھوڑتے دیکھا جا سکتا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) امریکی پولیس نے بتایا ہے کہ مغربی ریاست کولوراڈو میں اتوار کے روز ایک یہودی مارچ پر حملے کے نتیجے میں کم ازکم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ گواہوں نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کو بتایا کہ حملہ آور نے دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے مارچ کے شرکا پر آتش گیر مواد پھینکا اور ساتھ ہی ''فری فلسطین‘‘ کا نعرہ لگایا۔ ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ مارک مشالک نے صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی حقائق کی روشنی میں یہ واضح ہے کہ یہ ایک ہدف بنا کر کی گئی پرتشدد کارروائی ہے اور ایف بی آئی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مئی کے مہینے میں جہاں ہندوستان کے ساتھ جنگ ہوئی اور پورے ماہ میں کشیدگی کی صورتحال رہی وہیں فتنہ الخوارج کی جانب سے ملک بھر میں دہشتگردی کی لہر میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ اسلام آباد میں موجود دہشت گردی پر کام کرنے والی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی جانب سے مئی میں دہشتگردی کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے اعداد کے مطابق گزشتہ ماہ میں 85 دہشت گردی حملے ہوئے، حملوں میں 113 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 52 سکیورٹی اہلکار، 46 شہری اور چار امن کمیٹی کے اراکین شامل تھے، ان دہشت گرد حملوں میں 182 افراد زخمی ہوئے جن میں 130...
    عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی معروف اداکار منیب بٹ نے اس بار سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کےلیے ایک اونٹ خریدا جو رسی توڑ کر بھاگ نکلا۔ ملک بھر میں قربانی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شوبز ستارے بھی قربانی کی تیاریاں کر رہے ہیں، ایسے میں منیب بٹ نے بھی قربانی کےلیے خوبصورت اونٹ منڈی سے خریدا، مگر قربانی سے قبل ہی ایک دلچسپ صورتحال نے جنم لیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Celebrity Magazine (@celebrityxmagazine) گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خوبصورتی سے سجا اونٹ تیزی سے گلی سے نکلتا دکھائی دیا جبکہ لوگ خوف کے مارے دور بھاگتے نظر...
    پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ،ترجمان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ،29اپریل کو شروع ہونا والا آپریشن 31مئی کی رات تک جاری رہا، کل 147 حج پروازیں اپریٹ کی گئیں جس کے ذریعے سے 42 ہزار 4 سو حجاج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان پروازوں میں 35 ہزار سرکاری حجاج، 4 ہزار پرائیوٹ حجاج اور ملکی فضائی حدود کے دوران دیگر ائیرلائنز سے رہ جانے والے 3 ہزار سے زائد حجاج بھی شامل ہیں، پی آئی اے کی حج پروازوں کے شیڈول کی باقاعدگی کا...
    ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) مسافر ریل گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے باعث دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین مبارک پور اور کلانچوالہ کے درمیان حادثے کا شکار ہوئی ہے، اس حادثے میں ٹرین کی دو بوگیاں، ڈائنگ کار کی ٹرالی اور پہیے پٹڑی سے اتر کر باہر جاگرے، خوش قسمتی سے اس حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم حادثے کے باعث دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا اور جائے وقوعہ پر ریلیف آپریشن جاری ہے، متاثرہ مسافروں کو ڈائنگ کار سے آگے والی دیگر کوچز...
    اپنے بیان میں پشتونخوا میپ نے کہا کہ ہم فارم 47 کے ذریعے مسلط نااہل، ناکام حکومت کیخلاف برسر پیکار ہے اور ملک کی سیاسی جمہوری قوتوں کی مدد اور معاونت سے سوداگروں کو تشت ازبام کرتے ہوئے اسے مکمل ناکام بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مائنز و منرلز ایکٹ پشتون اور بلوچ عوام کو اپنے وطن کی قدرتی، معدنی خزانوں سے محروم کرنے کے سوا کچھ نہیں اور بل پاس کرنیوالوں کا عوام ضرور احتساب کرے گی۔ پشتونخوا میپ فارم 47 کے ذریعے مسلط نااہل، ناکام حکومت کے خلاف برسر پیکار ہے اور ملک کی سیاسی جمہوری قوتوں کی مدد اور معاونت سے سوداگروں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2025ء) مہنگائی کے نئے طوفان کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں، رواں مالی سال کے آخری ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح دگنی ہو جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں نئے بجٹ سے قبل ہی مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ رواں ماہ مہنگائی کی شرح ڈیڑھ سے دو فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے ماہ مہنگائی بڑھ کر تین سے چار فیصد تک جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل میں مہنگائی کی سالانہ شرح 0.3 فیصد تھی، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا رجحان...
    مسجد پر بلڈوزر کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمان عمران مسعود نے اس کارروائی کو غیر قانونی، یکطرفہ اور فرقہ وارانہ ذہنیت کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سہارَنپور میں ایک زیر تعمیر مسجد کو انتظامیہ کی جانب سے منہدم کئے جانے کے بعد ریاست بھر میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ایک نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تعمیر غیر قانونی تھی اور متعدد بار نوٹس دئے جانے کے باوجود تعمیراتی کام جاری رکھا گیا، جس کے بعد اسے گرایا گیا۔ واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمان عمران مسعود نے اس کارروائی کو غیر قانونی، یکطرفہ اور فرقہ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں حال ہی میں کولمبیا یونیورسٹی کے میل مین سکول آف پبلک ہیلتھ میں کی جانے والی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے تیار کیے گئے ”ہیٹ ہیلتھ ایکشن پلانز“ میں ذہنی صحت کے مسائل کو یا تو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے یا ان کے لیے مناسب اور موثر اقدامات شامل نہیں کیے گئے.(جاری ہے) تحقیق کے دوران 24 ممالک کے 83 ہیٹ ہیلتھ ایکشن پلانز...
    خانیوال(این این آئی)خانیوال سٹیشن پر مسافر پْل کا ایک حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق امدادی کارروائی مکمل کر لی گئیں،ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ملبے سے نکالا جبکہ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد دے کرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مسافر پل کا حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ملبے کے نیچے دب گیا تھا، گرنے والا پل قیامِ پاکستان سے قبل تعمیر کیا گیا تھا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نوٹس لیتے ہوئے 3 افسران کو معطل کر دیا، جن میں گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر...
    خیبر پختونخوا کے ضلعے خیبر میں جمرود کے علاقے کے ایک نجی اسکول کے استاد کے مبینہ تشدد سے 5 ویں جماعت کا طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بستہ گھر بھول آنے پر استاد کا طالبعلم پر وحشیانہ تشدد، کپڑے اتروا دیے پولیس کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے شاگرد اتحاد کو اسکول اسمبلی کے دوران پرنسپل نے مبینہ طور پر معمولی بات پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ استاد نے بچے کو بار بار مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی حالت میں بچے کو فوری طور پر...
    پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی ٹیرف (محصولات)پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکہ کے تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے درمیان ٹیلی فون/ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی ، دونوں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا،دونوں فریقین نے آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا،فریقین نے مذاکرات کو جلد از جلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا روزانہ مستند اور خصوصی...
    لاہور: غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا اور اس سلسلے میں او سی یو سول لائن ڈویژن کے اہلکاروں نے ریلوے اسٹیشن لنڈا بازار کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور میں غیرقانونی اسلحے کی فروخت کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لنڈا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب دو افراد گاڑی سے اتر کر بازو پر سیاہ اسکول بیگ لٹکائے پیدل جا رہے تھے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ او سی یو سول لائن کے سب انسپکٹر طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں مشتبہ افراد کو روکا اور تلاشی کے دوران انہوں نے اپنی شناخت طارق...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا وفد اب تک 4 بار افغانستان جا چکا ہے لیکن اب تک کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے وفاق کے ساتھ کئی بار رابطے کئے گئے. بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش تھی کہ افغانستان حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں لیکن سیاسی اختلاف کے باعث وفاقی حکومت نے مذاکرات کے لیے اب تک نہ اجازت دی اور نہ ہی انکار کیا ہے, حالانکہ ہم بین الاقوامی تعلقات بنانے کے لیے نہیں بلکہ صوبے کے مسائل پر بات کرنے کے...
    ریاض (اوصاف نیوز) سعودی عرب نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے ورک ویزا کوٹے” کا اجراء جون 2025 تک معطل کر دیا ۔ بلاک ویزا سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی طرف سے دی جانے والی پیشگی منظوری ہے جو کمپنیوں کو غیر ملکی شہریوں کی ایک مخصوص تعداد کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ دیگر متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجیریا، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن اور مراکش شامل ہیں۔ یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، زیادہ بھیڑ کو سنبھالنے اور غیر مجاز حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔اس معطلی کے تحت نئی درخواستیں قبول نہیں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)اسلام آبادمیں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ریڑھی ضبط کئے جان پر دل کا دورہ پڑنے سے ریڑھی بان جاں بحق ہوگیا، واقعہ اسلام آباد کے علاقے ضیا مسجد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے عملے کی جانب سے کارروائی کے دوران پیش آیا،عینی شاہدین، لواحقین اور دیگر دکانداروں کے مطابق سی ڈی اے نے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس دوران آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ منظور احمد سمیت متعدد افراد کی ریڑھیاں ضبط کی گئیں۔اس حوالے سے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے وقت منظور احمد خود موقع پر موجود نہیں تھے بلکہ ان کا بھتیجا جلال چاول فروخت کر رہا تھا۔موقع پر...
    پونچھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں پولیس نے مبینہ دہشتگرد زرنوش کی موجودگی کی اطلاعات پر اس کی ساتھیوں سمیت گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی لیکن اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور زور دار دھماکے نے حالات کو تبدیل کر دیا جسے خودکش بتایا جارہاہے ، اس میں زرنوش اپنے تین ساتھیوں سمیت مارا گیا جبکہ دو پولیس اہلکار بھی شہید ہو ئے۔ تفصیلات کے مطابق زرنوش نسیم  باغ کا ایک نوجوان جو ماضی میں کئی تنازعات کا مرکز رہا ہے ، اس  واقعے کے دوران موقع پر موجود تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ چھاپہ زرنوش نسیم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے مارا گیا تھا،  آپریشن کے دوران مبینہ...
    سٹی42:اقوام متحدہ کے امن مشن کے 57 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جن میں 2پاکستانی بھی شامل ہیں۔  اقوام متحدہ نے پُروقار تقریب میں 32 ممالک سے تعلق رکھنے والے 57 فوجی، پولیس اور سول امن اہلکاروں کو بعد از وفات خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جنہوں نے گزشتہ سال دنیا بھر کے امن مشنز میں خدمات انجام دیتے ہوئے جان کا نذرانہ دیا، ڈاگ ہیمرشولد میڈل 2پاکستانیوں سپاہی محمد طارق اور حوالدار احسن اللہ خان کو دیا گیا ۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ جنہوں نے یو این انٹرِم سکیورٹی فورس برائے ابیی کے ساتھ خدمات انجام دیں،مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور...
    ایک برطانوی بہادر شہری نے اس وقت نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا جب اس نے 30 سیکنڈ میں 7 بیک فلپس انجام دیئے۔ 28 سالہ ریان لونی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے متعدد ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔ حال ہی میں وہ حفاظتی پوشاک پہن کر اپنے ایکروبیٹک کارنامے کے دوران پوری طرح آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے۔ ریان نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میں ٹھنڈ کے مارے جم رہا تھا۔ میں نے نیچے کچھ پرتیں پہن رکھی تھیں جو ایک سرد gel میں بھیگی ہوئی تھیں جنہیں 24 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیا گیا تھا تاکہ میں آگ کے نقصان سے بچ سکوں۔ یہ انتہائی سرد تھا۔ ریان نے کامیابی کے ساتھ 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ بیک فلپس کا ریکارڈ قائم کیا، اس حال میں...