تنزانیہ میں دوبسوں کے درمیان خوفناک تصادم،38افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈوڈوما : تنزانیہ میں دو بسوں کے تصادم میں 38 افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ ایک بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تنزانیہ میں اتوار کو صدراتی دفتر نے بتایا کہ بس اور منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے، تصادم کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔
یہ حادثہ ہفتے کی شام کلمنجارو ریجن کے علاقے ساباسابا میں پیش آیا جب بس کا ایک ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔
صدراتی بیان میں کہا گیا کہ’ حادثے میں کل 38 افراد ہلاک ہوئے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں،’ مزید کہا گیا کہ حادثے میں 28 دیگر زخمی ہوئے۔
صدراتی دفتر نے بتایا کہ’ ہلاک ہونےوالے 38 افراد میں سے 36 کی لاشیں جھلسنے اور جلنے کے باعث ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افراد ہلاک
پڑھیں:
سنوفی ایمپلائز یونین اور کمپنی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد نیا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں شاندار اضافہ کیا گیا۔ اس موقع پر یونین کے صدر محمد شاہد اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ محمد نعیم نے خطاب کرتے ہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">