دریائے سوات میں بہنے والوں کو بچانے ریسکیو اہلکار خالی ہاتھ آئے تھے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں پانی کے ریلے میں بہنے والے افراد کو بچانے کے لیے آنے والے ریسکیو اہلکار خالی ہاتھ آئے تھے۔
ڈسکہ میں سانحۂ سوات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حادثات اللّٰہ کی جانب سے آتے ہیں، لیکن ان کے سدِباب کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحۂ سوات پر الفاظ نہیں ملتے جو بیان کیے جا سکیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ماں کے سامنے بچے پانی کی نذر ہو گئے، یہ ریسکیو کی ناکامی ہے، متاثرہ خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، اُس حکومت پر پتہ نہیں کوئی قیامت ٹوٹی ہے یا نہیں۔
دوسری جانب دریائے سوات میں ڈوبنے والے بچے کی نمازِ جنازہ آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی، بچے کی لاش آج چارسدہ میں دریا سے برآمد ہوئی تھی۔
سانحۂ سوات میں دانیال سمیت گھر کے 3 افراد جاں بحق ہوئے، 3 کو بچا لیا گیا تھا، بچے کی لاش چارسدہ میں دریا سے ملی ہے۔
دریائے سوات میں پانی کے ریلے میں بہنے والے افراد میں سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، 2 کی تلاش جاری ہے، 8 افراد کی نماز جنازہ ڈسکہ میں ادا کردی گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی تھی، بچے کے جسدِ خاکی کو ایمبولینس میں آبائی علاقے مردان منتقل کیا گیا تھا۔
اب بھی ایک لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دریائے سوات میں نے والے بچے کی
پڑھیں:
محمود غزنوی سے متعلق بیان سے لگتا ہے خواجہ آصف تاریخ سے بالکل نابلد ہیں، بیرسٹر سیف
بیرسٹر محمد علی سیف : فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کے چکر میں بے تکی باتیں کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ محمود غزنوی سے متعلق بیان سے لگتا ہے کہ خواجہ آصف تاریخ سے بالکل نابلد ہیں، انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ ہمارے ایک میزائل کا نام بھی غزنوی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف کے منہ سے کبھی بھی شائستہ بات کی توقع نہیں کی جا سکتی، خواجہ آصف غیر سنجیدہ شخص ہیں جو کسی اہم عہدے کے قابل نہیں۔