ویب ڈیسک : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وائلڈ لائف رینجر فورس کی بھرتی مکمل کر لی گئی، پہلی بار خواتین کو فیلڈ وائلڈ لائف رینجرز کی حیثیت سے تعینات کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ امیدواروں کی تربیت وائلڈ لائف ریسرچ سینٹر فیصل آباد اور پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین سے کروائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 54 ہزار درخواست گزاروں میں سے 552 منتخب کیے گئے جس میں 23 فیصد خواتین بھی شامل ہیں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی، نیب کی استدعا منظور

انہوں نے بتایا کہ نئی قانون سازی کے تحت رینجرز کو ایف آئی آر، گرفتاری، تفتیش اور پراسیکیوشن کے مکمل اختیارات دیے گئے، غیر قانونی شکار، نایاب نسلوں کی اسمگلنگ اور جنگلات کی تباہی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنگلی حیات کےخلاف جرائم ناقابل ضمانت قرار دیتے ہوئے رینجرز کو جدید اسلحہ اور فیلڈ گیئر سے لیس کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اضلاع میں وائلڈ لائف پروٹیکشن سینٹرز قائم کرنے کے علاوہ فوری کارروائی اور نگرانی کا مربوط نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

’’ٹرمپ کی طرح بے اعتبار حالات ‘‘

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب وائلڈ لائف

پڑھیں:

دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔

اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی