وائلڈ لائف رینجرز فورس کی بھرتی مکمل، 23 فیصد خواتین شامل، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب---فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف رینجر فورس کی بھرتی مکمل کر لی گئی۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ امیدواروں کی تربیت وائلڈ لائف ریسرچ سینٹر فیصل آباد اور پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین سے کروائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار خواتین کو فیلڈ وائلڈ لائف رینجرز کی حیثیت سے تعینات کیا گیا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ.
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 54 ہزار درخواست گزاروں میں سے 552 منتخب کیے گئے جس میں 23 فیصد خواتین بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی قانون سازی کے تحت رینجرز کو ایف آئی آر، گرفتاری، تفتیش اور پراسیکیوشن کے مکمل اختیارات دیے گئے، غیر قانونی شکار، نایاب نسلوں کی اسمگلنگ اور جنگلات کی تباہی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کےخلاف جرائم ناقابل ضمانت قرار دیتے ہوئے رینجرز کو جدید اسلحہ اور فیلڈ گیئر سے لیس کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں وائلڈ لائف پروٹیکشن سینٹرز قائم کرنے کے علاوہ فوری کارروائی اور نگرانی کا مربوط نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب وائلڈ لائف نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے، ڈی جی رینجرز سندھ
سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر میجر جنرل محمد شمریز نے کہا کہ صنعتکاروں اور کاروباری حضرات کو بلاخوف و خطر کاروباری سر گرمیاں جاری رکھنی چاہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کہا ہے کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کا دورہ کیا اور ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے پیٹرن اِن چیف زبیر موتی والا اور ممبران نے ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز کا استقبال کیا۔ ممبران نے حالیہ آپریشن بنیان المرصوص (معرکہ حق) میں شاندار فتح پر تمام دفاعی اور سیکیورٹی اداروں کو مبارک پیش کی اور شہر قائد میں پائیدار امن کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص پاکستان رینجرز کے کردار اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی جی رینجرز (سندھ) نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے، کراچی شہر میں بالعموم اور انڈسٹریل ایریاز میں بالخصوص سیکیورٹی کو مؤثر بنانا پاکستان رینجرز (سندھ) کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صنعتکاروں اور کاروباری حضرات کو بلاخوف و خطر کاروباری سر گرمیاں جاری رکھنی چاہیں۔ ڈی جی رینجرز نے بزنس کمیونٹی کے مختلف خدشات کو پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انڈسٹریز کے ممبران نے کراچی میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہا، پاکستان رینجرز (سندھ) کے بحالی امن کے اقدامات میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔