Jasarat News:
2025-11-10@11:03:54 GMT

حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026ء کے خواہش مند افراد کے لیے رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جو ملک بھر میں مقررہ بینکوں کے ذریعے 9 جولائی تک جاری رہے گی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اس ابتدائی رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی تاہم خواہشمند افراد کے لیے رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، خواہ وہ سرکاری اسکیم کے ذریعے حج کرنا چاہتے ہوں یا نجی اسکیم سے۔

وزارت کے مطابق یہ رجسٹریشن نہ صرف اندرون ملک مقیم شہریوں بلکہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں کے لیے بھی لازم ہے۔ صرف وہ افراد حج 2026ء کے لیے اہل سمجھے جائیں گے جنہوں نے مقررہ مدت کے اندر اپنا اندراج مکمل کرایا ہو۔

حج رجسٹریشن کی سہولت ملک بھر میں موجود 15 مجاز بینکوں کی شاخوں پر دستیاب ہے۔ رجسٹریشن کے بعد عازمین کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ سرکاری یا نجی اسکیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

وزارت نے مزید واضح کیا ہے کہ رواں برس نجی حج اسکیم کے ذریعے سفر نہ کرپانے والے افراد کو بھی نئے سرے سے رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ حج 2026ء کے اخراجات، پیکج کی تفصیلات اور دیگر ضوابط کا اعلان بعد ازاں حج پالیسی کے تحت کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس رجسٹریشن کا مقصد سعودی حکومت کی ہدایت پر پاکستان سے جانے والے عازمین کا ابتدائی ڈیٹا مرتب کرنا ہے، تاکہ حج کوٹے کا تعین سعودی حکام کو پیشگی معلومات کی بنیاد پر کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سعودیہ اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کیلئے انتظامات اور سہولیات سے متعلق معاہدہ طے پاگیا

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کے لیے انتظامات اور سہولیات سے متعلق باضابطہ معاہدہ طے پاگیا۔سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان اور پاکستان کے سیکرٹری مذہبی امور عطا الرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان شریک ہوئے۔ڈائریکٹرحج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔سیکرٹری مذہبی امور سیدعطاء الرحمان نے مہمان نوازی اور سہولیات فراہمی کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں حاملہ خواتین اور 2سال سے کم عمر بچوں کی ماں کیلئے آغوش پروگرام شروع
  • بیرون ملک روزگار کیلئے جانیوالے افراد کیلئے رجسٹریشن کروانا لازم قرار
  • اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے عوام کیلئے اچھی خبر
  • سعودیہ اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کیلئے انتظامات اور سہولیات سے متعلق معاہدہ طے پاگیا
  • پاکستان سرکاری اصلاحات کے لیے ایک ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کرے گا
  • سعودی حکومت کا انوکھا فیصلہ، بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار
  • پنجاب کے اہم شہر میں نادرا کا خواتین کیلئے پہلا مخصوص رجسٹریشن سینٹر قائم
  • لارڈ آف دی ورلڈ کی آمد؛ سال 2026ء کیلئے بابا وانگا کی پیش گوئیاں
  • اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے رجسٹریشن کاعمل مزیدآسان بنادیاگیا
  • طوطوں کی رجسٹریشن کا آغاز ، ڈیڈ لائن 5دسمبر