حج 2026ء کیلئے عازمین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2026ء کے لیے عازمین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جو 9 جولائی تک جاری رہے گی۔وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی، حج 2026ء کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔
(جاری ہے)
وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026ء کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے، رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2026ء کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے، حج رجسٹریشن سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حج 2026ء کے کے لیے
پڑھیں:
وزارت داخلہ کے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو سیکیورٹی دینے کے احکامات جاری
سپریم کورٹ—فائل فوٹووزارتِ داخلہ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو سیکیورٹی دینے کے احکامات جاری کر دیے، ہر ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکار 24 گھنٹے سیکیورٹی کے لیے دیے جائیں گے۔
وزارتِ داخلہ نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کے ساتھ چاروں صوبے کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ اور آئی جیز کو مراسلے جاری کر دیے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے 5 ستمبر کو ریٹائرڈ ججز اور ان کی بیواؤں کو تاحیات سیکیورٹی فراہمی کے لیے خط لکھا تھا۔
17 ستمبر کو دوسرے مراسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کی ہدایات واپس لے لی تھیں۔
سپریم کورٹ کے 5 ستمبر کے مراسلے پر وزارتِ داخلہ نے اسے 11 ستمبر کو اولین ترجیح قرار دیا اور فوری سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے 17 ستمبر کو وزراتِ داخلہ کو دوسرا مراسلہ لکھا، سپریم کورٹ نے دوسرے مراسلے میں ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کی ہدایات واپس لیں۔
وزارتِ داخلہ نے سپریم کورٹ کے دوسرے مراسلے پر سیکیورٹی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔