data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پنجاب میں ہفتے کے روز مون سون کی بارشوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد گزشتہ 4 دنوں میں ہونے والی اموات کی تعداد 14 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ بدھ سے اب تک صوبے بھر میں مختلف بارش سے متعلق واقعات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 8 بچے شامل ہیں جب کہ 39 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن کے عباس نگر علاقے میں آج صبح 3:20 بجے ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ مکان ایک منزلہ تھا اور چھت مٹی کی بنی ہوئی تھی، لاشوں کو شاہدرہ ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ زخمیوں کو شاہدرہ اور میو ہسپتال لے جایا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بدھ سے جمعہ تک مختلف شہروں میں 25 واقعات رپورٹ ہوئے جو آج بڑھ کر 28 ہو گئے، زیادہ تر واقعات شدید بارشوں کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے کی وجہ سے پیش آئے، جو چار روز میں ان اموات کی وجہ بنے۔

قصور میں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے جب کہ دیوار گرنے کے ایک واقعے میں 2 مزید بچوں کی جان گئی۔ اوکاڑہ، بہاولنگر اور فیصل آباد میں ایک ایک بچہ چھت گرنے کے واقعات میں جاں بحق ہوا۔وزیرآباد میں دیوار گرنے سے ایک مرد اور ایک بچہ جاں بحق جب کہ ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق جہلم میں ’بارش کے پانی کے نالے‘ میں ڈوب کر 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ایک لوڈر رکشہ بارش کے پانی سے بھرے نالے میں جاگرا۔ خانیوال میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے کا بھی ذکر کیا گیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

جن دیگر اضلاع میں ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ان میں منڈی بہاؤالدین، ساہیوال، چنیوٹ، ملتان، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب شامل ہیں۔ علیحدہ طور پر رحیم یار خان میں ایک درخت گرنے سے ایک گائے ہلاک ہوئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افراد جاں بحق

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا