کراچی(اوصاف نیوز) قائدآباد سے صادق آباد جانے والے اسکریپ کے تاجر کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق قائد آباد کے رہائشی اسکریپ کے تاجر معین الدین کو صادق آباد جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا..

واقعہ کا مقدمہ مغوی تاجر کے بیٹے غیاث الدین کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کردیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اغواکاروں نے مغوی تاجر کی برہنہ تشدد زدہ ویڈیو بھی اہلخانہ کو بھیجی ہے۔

مقدمہ کے متن میں مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میرے والد فیکٹریوں، سرکاری اداروں اور مارکیٹوں سے اسکریپ خریدتے ہیں، اغوا سے قبل والد نے بتایا تھا کہ وہ پنجاب صادق آباد میں اسکریپ خریدنے جارہے ہیں جس کیلئے چھوٹا بھائی ذیشان والد کو 21جون کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کیلئے چھوڑ کر آیا تھا۔

مدعی کے مطابق اگلے دن تک والد کا فون نہیں آیا اور ان کا نمبر بھی بند جارہا تھا، 23 جون کو چھوٹے بھائی کے نمبر پر والد صاحب کے نمبر سے وائس میسج آیا،میسج میں میرے والد کی رہائی کیلئے اغواکاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا۔

مدعی نے پولیس کو مزید بتایا کہ اغواکاروں نے والد کی رہائی کیلئے 2کروڑ، 2 راڈو گھڑیاں اور 2 آئی فون کا مطالبہ کیا ہے جب کہ اغواکاروں نے والد کی تشدد زدہ ویڈیو بھی بھیجی ہیں۔
غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اغواکاروں نے

پڑھیں:

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

—فائل فوٹو

بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے معاملے پر محکمہ داخلہ اور پی ٹی اے حکام کو 15 اگست کو طلب کیا۔

بلوچستان: موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سے معطل، صارفین پریشان

بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک...

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ موبائل نیٹ ورک کی بندش سے آن لائن تعلیمی نظام درہم برہم اور تجارت متاثر ہے۔ موبائل فون نیٹ ورک کی بندش سے مسافروں کو رابطوں میں دشواری کا سامنا ہے۔

موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست کنزیومر سول سوسائٹی نے دائر کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جشن یوم آزادی، ہوائی فائرنگ سے کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 114 افراد زخمی
  • محمود آباد میں سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
  • کراچی میں انتہائی دلخراش واقعہ، سنگدل ماں کے ہاتھوں گلا کاٹ کر 2 کمسن بچوں کا قتل
  • پاکستان میں اربعین واک پر پابندی، علامہ صادق تقوی کا خصوصی انٹرویو
  • موبائل فون پر انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
  • پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کوئٹہ ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار
  • بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
  • کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند
  • اسلام آباد میں بچوں کے اغوا اور جنسی تشدد کے مقدمات میں سزا کی شرح نہ ہونے کے برابر
  • اسپیکر قومی اسمبلی کی اپوزیشن کو دوسری بار حکومت کے ساتھ مذاکرات کی دعوت