2025-06-30@12:18:41 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«اغواکاروں نے»:
کراچی میں قائدآباد سے صادق آباد جانے والے اسکریپ کے تاجر کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق قائد آباد کے رہائشی اسکریپ کے تاجر معین الدین کو صادق آباد جاتے ہوئے اغوا کیا گیا، واقعہ کا مقدمہ مغوی تاجر کے بیٹے غیاث الدین کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کردیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اغواکاروں نے مغوی تاجر کی برہنہ تشدد زدہ ویڈیو بھی اہلخانہ کو بھیجی ہے۔مقدمہ کے متن میں مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میرے والد فیکٹریوں، سرکاری اداروں اور مارکیٹوں سے اسکریپ خریدتے ہیں، اغوا سے قبل والد نے بتایا تھا کہ وہ پنجاب صادق آباد میں اسکریپ خریدنے جارہے ہیں جس کیلئے چھوٹا بھائی ذیشان والد کو 21جون...
کراچی(اوصاف نیوز) قائدآباد سے صادق آباد جانے والے اسکریپ کے تاجر کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق قائد آباد کے رہائشی اسکریپ کے تاجر معین الدین کو صادق آباد جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا.. واقعہ کا مقدمہ مغوی تاجر کے بیٹے غیاث الدین کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کردیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اغواکاروں نے مغوی تاجر کی برہنہ تشدد زدہ ویڈیو بھی اہلخانہ کو بھیجی ہے۔ مقدمہ کے متن میں مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میرے والد فیکٹریوں، سرکاری اداروں اور مارکیٹوں سے اسکریپ خریدتے ہیں، اغوا سے قبل والد نے بتایا تھا کہ وہ پنجاب صادق آباد میں اسکریپ خریدنے جارہے ہیں جس کیلئے چھوٹا بھائی ذیشان والد...
طیب سیف: پی ٹی آئی کا یوٹرن ، عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی خیبر پختونخواکا بجٹ منظور کرنے کا فیصلہ, بجٹ منظوری کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کیا. فیصلے میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ پیٹرن انچیف کی ہدایت کے مطابق منظور کیا جائے ، بجٹ منظور نہ کیا گیا تو صوبائی حکومت مالی بحران کا شکار ہو جائے گی جس سے وفاق کو فائدہ ہو گا ۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب خیبر پختونخواہ کی عوام نے پی ٹی آئی پر بھروسہ کیا ہے اسے برقرار رکھا جائے، بجٹ منظوری کے حوالے سے پیٹرن انچیف سے ملاقات نا کروانا حکومت کی بدنیتی ہے ۔...
دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزمان نے تاوان کی ادائیگی کے لیے متاثرہ خاندان کو ڈمگلہ بلایا تھا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ مقام کا گھیراؤ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں ڈمگلہ کے قریب پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 افغان اغوا کاروں کو ہلاک کرکے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ بالاکوٹ میں 5 جون کو کوہستان کالونی کی رہائشی خاتون نے اپنے ڈھائی سالہ بیٹے اور نند کے اغوا کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ خاتون کے مطابق ان کے شوہر کی بہن بچے کو اپنے ساتھ دم کرانے لے کر گئی تھی جس کے بعد سے خاتون اور بچہ لاپتا ہیں۔...
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے اور اب ہم وفاق کو قرض دینے کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوگا جس میں عوام کو ریلیف دیں گے اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے پہلے جو پراجیکٹس چل رہے ہیں جن میں لوگوں کو بلاسود قرضہ دے کر اپنے پیروں پر کھڑا کررہے ہیں، اس پر بھی کام ہوگا اور ہم ہیومن ڈیولپمنٹ پر دوبارہ فوکس کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے جو ایسے پراجیکٹس جن سے معیشت بہتر...
---فائل فوٹو کراچی میں سخی حسن چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرا لیا۔سخی حسن چورنگی پر شاہراہِ نور جہاں پولیس کا شارٹ ٹرم کِڈنیپنگ میں ملوث اغوا کاروں سے مقابلہ ہوا، پولیس کو شہری نے اطلاع دی تھی کہ کچھ ملزمان اس کے بھائی کو اغوا کر کے لے گئے ہیں اور رہائی کے لیے تاوان مانگ رہے ہیں، اغوا کاروں نے تاوان وصولی کے لیے مغوی کے بھائی کو سخی حسن بلایا تھا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس سادہ لباس اہلکاروں کے ہمراہ سخی حسن چورنگی پر اغواکاروں کا انتظار کرنے لگی، اغواکاروں کے پہنچنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی...
اسلام آباد میں ڈکیت گینگ نے کال سینٹر پر دھاوا بول کر دو ملازمین کو اغوا کرکے دو کروڑ تاوان مانگ لیا، پولیس نے مقابلے کے بعد مغویوں کو بازیاب کراتے ہوئے گینگ کو گرفتار کرلیا جس میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس محمد جواد طارق نے کہا کہ 17 اور 18 مئی کی رات سیکٹر آئی ایٹ میں کال سینٹر میں ایک گینگ نے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹا، یہی گینگ وہاں سے نکلا اور جی ایٹ میں ایک کال سینٹر میں لوٹ مارکی، گینگ نے اس کال سینٹر سے دو ملازمین کو اغواء بھی کیا اور بازیابی کے لیے دو کروڑ روپے تاوان...
اے وی سی سی، سی آئی اے اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 20 اپریل کو کراچی سے اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب جبکہ اغوا کار گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار یاد رہے کہ 20 اپریل 2025 کو مغوی غیور عباس ولد مرید عباس عمری 21 سالہ گھر سے اقراء یونیورسٹی جانے کے لیے نکلا تھا جس کو تھانہ بلوچ کالونی کی حدود سے نامعلوم مسلح اغواکاروں نے اغوا کرلیا تھا اور اس کی رہائی کے عوض 90 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق مذکورہ مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی زیرصدارت خیبرپختونخواکابینہ کااجلاس ختم،مائنز اینڈ منرلز (ترمیمی) ایکٹ 2025 منظور
پشاور ( نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی زیرصدارت خیبرپختونخواکابینہ کااجلاس ختم۔ اجلاس6گھنٹےسےزائدوقت تک جاری رہا۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیےگئے،بیشترنکات کی منظوری بھی دے دی گئی۔صوبائی کابینہ کا 29 واں اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے ارکان، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز، بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبران، انتظامی سیکرٹریز اور ایڈووکیٹ جنرل نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی کابینہ نے ایبٹ آباد میں گلیز اور چترال میں بشکر گرم چشمہ کو حیاتیاتی میدان قرار دینے کے گزٹ نوٹیفکیشن کی منظوری دی۔ ان دو مقامات کے نوٹیفکیشن کی منظوری کے بعد پاکستان میں بائیو اسفیئر سائٹس کی تعداد چار ہو گئی ہے جب کہ...
ڈی آئی خان: لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق گنڈی چوک پر مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 1400 گرام سونا اور 27 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔ بازیاب کروائے گئے مغویوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔
کراچی: سی پی ایل سی، اے وی سی سی اور وفاقی حساس اداروں نے منگھوپیر سے تاوان کے لیے اغوا ہونے والے مغوی کو حب سے کامیابی سے بازیاب کروا لیا۔ مشترکہ کارروائی کے دوران تین اغواکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، سوالہ عابد اللہ نامی نوجوان کو پانچ مارچ کو اغوا کیا گیا تھا۔ اغواکاروں نے مغوی کی رہائی کے لیے چھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کیا گیا تھا، اور کارروائی کے دوران بلوچستان پولیس نے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا۔ ایس پی اے وی سی سی کے مطابق، مشترکہ آپریشن کے دوران مغوی کو اغواکاروں کے قبضے سے بازیاب کر لیا گیا اور ملزمان کو...
لاہور: تھانہ گجرپورہ کے علاقے سے اغواء ہونے والے 10 سالہ زمان کو اغواء برائے تاوان سیل نے چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ اس کامیاب کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کے مطابق ملزمان نے بچے کے والدین سے 3 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بچے کے والد نے 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم دی۔ چوہنگ کے علاقے میں اغواء برائے تاوان سیل اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن پولیس ٹیم محفوظ رہی۔ گرفتار ملزمان میں ابرار حسن، محمد عدیل اور محمد بابر شامل ہیں۔ ایس پی نارتھ فرقان...
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میزپان سسپنشن کا استعمال ممنوعہ قرار دیتے ہوئے سپلائی اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جعلی اینٹی بائیوٹک انجکشن کی سپلائی کا انکشاف سامنے آنے کے بعد ڈریپ نے جعلی مرزپان سسپنشن کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا۔ڈریپ نے الرٹ میں قرار دیا ہے کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کوئٹہ نے میرزپان کا بیچ 007 جعلی قرار دیا ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میزپان سسپنشن کا استعمال ممنوعہ قرار دے دیا اور میرزپان سسپنشن 100 ایم جی کی سپلائی اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈریپ کا کہنا تھا کہ دوا کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ معیار پر پورا نہیں اترا، سیمپل میں سیفگزائم سالٹ کی تصدیق نہیں ہوئی۔دوا کے 100...
بلوچستان کے ضلع ژوب میں مبینہ اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قبائیلیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دیگر 2 اغوا کار بھی مارے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے بتایا گذشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران 2 اغواکاروں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جب کہ...